دعا

اس آرٹیکل سے قبل میرا مضوع گفتگو تھا ۔۔۔دعا۔۔۔آج بھی اسی حوالے سے بات کروں گا مگر بات کرنے سے پہلے یہ بات گوش گذار کر دوں کہ میری تحریر میں کئی غلطیاں ہوں گی کیوں کہ میں بھی انسان ہوں امید ہے کہ آپ انہیں درگزر کریں گے اور جو کچھ میںتحریر کرتا ہوں وہ میرا نقطہ نظر ہوتا ہے ضروری نہیں کے سب لوگ میری باتوںسے اتفاق کریں۔ اب آتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔۔۔ حضورصلیٰ الله علیہ وسلم ہمیشہ الله کی ذات و صفات واسماء حسنیٰ کے ذریعے سے دعا مانگتے تھے ہر مسلمان کا عمل ایسا ہونا چاہیے جس طرح نبی پاک صلیٰ الله علیہ وسلم نے ہمیں سکھایا ہے یہی محبت اور اطاعت کا تقاضہ بھی ہے بخاری اور مسلم شریف میں حدیث ہے رسول الله صلیٰ الله علیہ و سلم نے فرمایا تم سے پہلے والوں میں تین شخص راستے چل رہے تھے کہ شام کا وقت ہو گیا اور انہیں رات بسر کرنے کے لیے غار میں پناہ لینا پڑی غار میں جب وہ داخل ہوئے تو پہاڑ پر سے ایک چٹان سرک کر پہاڑ کے منہ پر گر پڑی اور یہ تینوں غار میں پھنس کے رہ گئےان سب نے آپس میں مشورہ کیا کہ اب یہاں سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم تینوں میں سے ہر ایک اپنے سب سے اچھے عمل کہ ذریعے دعا کریں گے۔۔۔۔ انہوں نے ایسا کیا تو چٹان سرک گئی اور وہ لوگ غار سے باہر نکل آئے ترمذی شریف کی ایک حدیث میں ہے عمران بن حصین رضی الله کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلیٰ الله علیہ وسلم سے سنا ہے کے جو شخص قرآن پڑھے وہ الله سےاس کہ ذریعے مانگے۔ خدا ہم سب کی جائز دعائیں پوری کرے ۔آمین
M.Asghar
About the Author: M.Asghar Read More Articles by M.Asghar: 5 Articles with 7238 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.