|
یوں تو ہر رشتہ اپنے اندر ایک حسن رکھتا ہے لیکن بچوں کے لئے سب سے قریبی
اور بہت ہی پیارا رشتہ ہوتا ہے ان کی خالہ کا۔۔۔جس سے وہ اپنے سارے راز
بغیر سوچے کہہ دیتے ہیں، جو ماں جیسی ہی ہوتی ہے۔۔۔اور جس کی محبت میں کوئی
کھوٹ نہیں ہوتا۔۔۔انڈسٹری میں بھی ایسی پیاری پیاری خالائیں موجود ہیں
بشری انصاریٰ
اداکارہ زارا عباس کی خالہ بشریٰ انصاری جو کہ خود پاکستانی شوبز انڈسٹری
کا ایک بہت بڑا نام ہیں۔۔۔ایک بہترین خالہ ہیں۔۔۔زارا نور کا کہنا ہے کہ ہم
سارے بہن بھائی اور ہماری دوسری خالہ کے بچے بھی سب سے زیادہ ان سے ہی قریب
ہیں۔۔۔اور زارا نور کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد خالہ کی ساری کی ساری فکر
بس اپنی بھانجی کی ایک اچھی جگہ شادی کروانی تھی۔۔۔انہوں نے دیکھ بھال کر
عدنان صدیقی کے بھانجے اسد صدیقی سے اپنی بھانجی کی شادی کروائی اور ہر
مشکل میں وہ چٹان کی طرح کھڑی ہوجاتی ہیں-
|
|
حمائمہ ملک
اداکارہ حمائمہ ملک اپنی بہن دعا ملک کے دونوں بچوں کے لئے کسی خزانے سے کم
نہیں ہیں۔۔۔جب دعا ملک پہلی بار ماں بنیں تو ان کی بیٹی کو لے کر حمائمہ
ملک بہت زیادہ حساس ہوگئی تھیں اور اکثر ان کی تصاویر صرف اپنی بھانجی سے
متعلق ہی ہوتی تھیں۔۔۔پھر ایک بھانجے بھی آگئے اور اب حمائمہ ملک دو بچوں
کی خالہ ہیں اور بہترین خالہ ہیں-
|
|
منال خان
ایمن کی بیٹی امل منیب کو لے کر جتنی خوش خود ایمن ہیں شاید اتنی ہی زیادہ
جذباتی اور خوش منال بھی ہیں۔۔۔امل کے دنیا میں آنے سے بھی پہلے ہی منال نے
اپنی خوشیوں کو ظاہر کردینا شروع کردیا تھا اور اکثر ان کی پوسٹ سے یہ خوشی
جھلکتی تھی۔۔۔پھر ننھی امل کے ساتھ ان کی تصاویر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ منال
جب شوٹ پر بھی ہوتی ہیں تو صرف اور صرف امل کے لئے ہی سوچ رہی ہوتی ہیں۔۔۔
|
|
صنم بلوچ
صنم بلوچ کو بچے بہت پسند ہیں اور جب وہ سماء ٹی وی کا مارننگ شو کرتی تھیں
تب بھی ان کو صرف اپنے بھانجے اور بھانجی کا ہی خیال رہتا تھا اور وہ اکثر
انہیں اپنے ساتھ لے بھی آتی تھیں۔۔۔صنم بلوچ کی بڑی بہن کے تین بچے ہیں
جبکہ حال ہی میں ان کی چھوٹی بہن بھی انہیں یہ خوشی دے چکی ہیں۔۔۔صنم بلوچ
اپنی بھانجیوں کو پیار سے ’’میری مٹھی‘‘ کہتی ہیں اور اکثر ان سے محبت کا
اظہار سندھی زبان کے میٹھے انداز میں کرتی ہیں-
|
|
نیلم منیر
اداکارہ نیلم منیر بھی ایک بہترین خالہ ہیں اور ابھی انہوں نے ایک تصویر شیئر
کی جس میں وہ اپنے بھانجے کے ساتھ بہت خوش ہیں اور لکھا کہ شوٹ سے تھکنے کے بعد
جب گھر آئیں اور یہ مل جائیں تو کیا ہی بات ہے۔۔۔یعنی نیلم کتنا ہی تھکی ہوں
لیکن اگر بھانجے بھانجی ہوں سامنے تو بن جاتی ہیں صرف خالہ اور بھول جاتی ہیں
ساری تھکن-
|
|