|
شوبز کی چمک دمک ایک ایسا نشہ ہے جو اگر کسی کو لگ جائے تو مشکل سے ہی جاتا
ہے لیکن شادی ایک ایسا فیصلہ ہے ، ایک ایسی ذمہ داری ہے جسے نبھانے کے لئے
ہر چمک ماند پڑ جاتی ہے اور سامنے نظر آتا ہے تو صرف اپنا گھر۔۔۔شوبز میں
بھی ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے کافی عرصہ پہلے یہ مشکل فیصلے لئے
اور پھر واپس آئیں اور کچھ نے حال ہی میں اپنے عروج پر یہ فیصلے لئے ہیں۔۔۔
فضیلہ قیصر نظامانی
فضیلہ قیصر نوے کی دہائی کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔۔۔جنہوں
نے آتے ہی اپنی اداکاری سے اپنی پہچان بنائی اور دشت، کسک، روزی جیسے
کامیاب ڈراموں میں خود کو منوایا۔۔۔پھر وہ صرف بیس سال کی تھیں جب ان کی
شادی اپنے ساتھی اداکار قیصر خان نظامانی سے ہوگئی۔۔۔اپنی شادی کے بعد
انہوں نے میڈیا انڈسٹری سے ایک لمبا وقفہ لیا اور اپنے بیٹوں کی پرورش میں
مگن ہوگئیں ۔۔۔جب ان کے بیٹے بڑے ہوئے تو وہ واپس انڈسٹری میں اپنی
صلاحیتوں کو منوانے کے لئے لوٹ آئیں۔۔۔
|
|
ریما خان
جس وقت ریما خان کی شادی ہوئی وہ ان دنوں اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں ، نا
صرف وہ فلم بنا رہی تھیں بلکہ کئی فلاحی کاموں اور سرگرمیوں میں بھی آگے
آگے تھیں اور کئی برانڈز کے لئے سب سے ضروری چہرہ تھیں۔۔۔لیکن ریما خان نے
شادی کے بعد اپنے گھر اور شوہر کو بھرپور وقت دیا۔۔۔وہ فلمز میں نظر نہیں
آئیں۔۔۔پھر ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔۔۔اور انہوں نے شوز کی میزبانی ضرور
کی لیکن کہیں بھی اداکاری کو واپس جوائن نہیں کیا۔۔۔ایک لمبے وقفے کے بعد
اب وہ کبھی کبھی کسی شو میں نظر آجاتی ہیں۔۔۔
|
|
عائشہ خان
اداکارہ عائشہ خان کی اداکاری اور ان کے گریس فل چہرے کو ہر کوئی اپنے
ڈرامہ میں کاسٹ کرنے کے لئے تیار تھا۔۔۔پھر ان کی شادی کی دھوم مچی اور
انہوں نے مکمل طور پر شوبز کو خیر آباد کہہ دیا۔۔۔اب وہ ماں بھی بن گئی ہیں
تو جب تک ان کی بیٹی بڑی نہیں ہوجاتی، میڈیا میں فی الحال ان کی واپسی
ناممکن ہی لگتی ہے-
|
|
عینی جعفری
اداکارہ عینی جعفری نے بھی شادی کے بعد کسی پراجیکٹ میں اس طرح کام نہیں
کیا اور پھر وہ پاکستان میں بھی نہیں رہتیں۔۔۔اب جبکہ ان کی فیملی بھی بڑھ
گئی ہے تو عینی جعفری کی زندگی کا زیادہ تر وقت انہی کے نام ہوگا-
|
|
ایمن خان
اداکارہ ایمن خان نے منیب بٹ سے شادی کی اور شادی سے چند دن پہلے تک وہ
اپنے تمام پراجیکٹس ختم کروا رہی تھیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ اب انڈسٹری میں
واپس آنا اتنا آسان نہیں اور وہ اپنی نئی زندگی کو ہی وقت دینا چاہتی
تھیں۔۔۔ایمن کی زندگی میں اب بیٹی کا اضافہ بھی ہوچکا ہے اور وہ اپنے گھر اور
بچی کو ہی وقت دینا مناسب سمجھتی ہیں۔۔۔میڈیا انڈسٹری میں فی الحال ان کی واپسی
کا کوئی امکان نہیں-
|
|