|
یوں تو انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو گوسپ کہ ملکہ اور بادشاہ ہیں لیکن
کچھ نام ایسے ہیں جن کو دیکھتے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ اب کوئی بھی ان کی
خبروں سے نہیں بچنے والا، کوئی نام ان کے ذکر سے نہیں چھپنے والا۔۔۔
نادیہ خان
مارننگ شو کوئین اور اداکارہ نادیہ خان کو گوسپ کی ملکہ کہنا غلط نہیں
ہوگا۔۔۔ایک زمانے میں انہیں اپنے شو کے حوالے سے ہر خبر میں گھسنا ہی پڑتا
تھا۔۔۔اس خبر کی تہہ میں جانا ہی پڑتا تھا لیکن اب تو وہ اس کام میں ماہر
ہوچکی ہیں اور ان کی اس عادت کے سبب بہت سارے سلیبریٹیز گھبراتے بھی
ہیں۔۔۔ایک عرصہ تک ان کے اور ڈاکٹر شائستہ لودھی کے درمیان فاصلے رہے اور
مقابلے کی فضا قائم رہی۔۔۔لیکن وہ اکثر اپنے شوز میں ابھی تک بہانے بہانے
سے ڈاکٹر شائستہ لودھی پر گوسپ کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں۔۔ساتھ ہی
انہوں نے خلیل الرحمن قمر کو اپنے شو میں بٹھا کر ان کے دل کے پھپھولے
پھوڑنے کی جس طرح کوشش کی۔۔۔اور پھر خلیل صاحب نے صبا حمید اور محمود اسلم
کے لئے اپنے دل کی ہر بات کھول کر رکھ دی۔۔۔لیکن نادیہ خان ایسے ظاہر کرتی
رہیں جیسے انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ بات ہے۔۔۔ان کے ساتھ کام کرنے
والے اکثر ان کی اس ادا کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ ادھر سے ادھر
خبر کو لے جانے میں اپنا کمال رکھتی ہیں-
|
|
حرا مانی
حرا آج کل انڈسٹری میں تیزی سے اپنا مقام بنا رہی ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ
گوسپ کی مہارت میں وہ کافی عرصہ پہلے ہی یہ مقام بنا چکی ہیں اور جب وہ صرف
مانی کی بیوی کی حیثیت سے ہی انٹرویوز میں آتی تھیں اور ان کا سفر شروع
نہیں ہوا تھا تب بھی وہ اکثر مارننگ شوز میں دوسری اداکاراؤں کا مذاق اڑانے
سے لے کر ان کے بارے میں سوالات کرنے سے نہیں گھبراتی تھیں۔۔۔ان کے یہی
مصالحہ والے سوالات عائشہ خان کو بھی ناراض کر گئے تھے ۔۔۔حرا اور مانی
دوسروں کی باتوں کو ادھر سے ادھر کرنے میں انڈسٹری میں کافی مشہور ہیں اور
ان کی یہ عادت کہیں پسند کی جاتی ہے اور کہیں کافی ناپسند
|
|
جویریہ سعود
کس کی شادی کیسے ہوئی سے لے کر کس کی کی زندگی میں کیا مسائل ہیں۔۔۔یہ ساری
خبریں جویریہ سعود کے پاس ہیں بے شمار۔۔۔انہیں فلم انڈسٹری سے لے کر ڈرامہ
انڈسٹری تک ہر ایک کے معاملات میں کوئی نا کوئی گڑ بڑ نظر آتی ہے اور ان کے
پاس گوسپ کا سارا مصالحہ موجود ہوتا ہے۔۔۔یہ سچ ہے کہ ان کی بہت ساری خبروں
میں سچائی ہوتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ راز پردہ میں رہیں تو ہی
اچھا ہوتا ہے۔۔۔کئی انٹرویوز میں وہ بارہا سعود سے جڑی اداکاراؤں کے قصے
کھول چکی ہیں جن میں ریما اور میرا سر فہرست ہیں۔۔۔اور ڈرامہ انڈسٹری میں
تو ایسے کئی نام ہیں جن سے اگر جویریہ کی ہوجائے تھوڑی سی بھی لڑائی تو پھر
کوئی بات پیٹ میں رہ نہیں پائی۔۔۔
|
|