کرونا وائرس اور پاکستان کی بہادر طلبہ چین میں - کیا پیغام دے رہی ہیں؟

image


کرونا وائرس نے پوری دنیا میں اس وقت خوف کی فضاﺀ قائم کر رکھی ہے خصوصاً چین کے شہر ووہان جہاں ایک جانب ویران شہر کی سی کیفیت ہے، وہیں یہ پاکستان کی دو طلبہ سحر اقبال اور مہر اقبال جو دونوں بہنیں بھی ہیں، بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنا کسی خوف کے اس شہر میں موجود ہیں۔
 


یہ دونوں بہنیں چینی زبان کی طلبہ ہیں، کامران خان کے پروگرام میں کراچی کی ان دونوں طلبہ نے اس بات کا اقرار کیا کہ چینی حکومت ہر طرح سے ان کا خیال رکھے ہوئے ہے اور وہ اپنے آپ کو یہاں بالکل محفوظ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات خوبصورت انداز میں چینی زبان میں بات کرتے ہوئے کہی۔
 

YOU MAY ALSO LIKE: