وہ چار سال کا ایک یتیم بچہ تھا جب میں نے اسے پہلی بار دیکھا۔۔۔پاکستانی ستارے جن کے دل بہت بڑے ہیں

image


شوبز کی اس چکا چوند میں بھی یہ ستارے اپنی چمک سے دوسروں کی زندگی میں بھی روشنیاں بھر ہی دیتے ہیں۔۔۔ایسے کئی پاکستانی ستارے ہیں جن کے دل بہت بڑے ہیں اور وہ اپنی محبتوں سے احساس کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں-

نادیہ جمیل
نادیہ جمیل ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے دل میں چھوٹے بچوں کے لئے پیار ہی پیار ہے۔۔۔حال ہی میں انہوں نے ڈرامہ ’’دمسہ‘‘ میں ایک ایسی ماں کا کردار ادا اکیا جو اپنی بیٹی کو تو اغواء کاروں سے بچاتی ہے لیکن ساتھ ہی دوسرے بچوں کے لئے بھی کھڑی ہوجاتی ہے۔۔۔حقیقت تو یہ ہے کہ نادیہ جمیل کا دل کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔ویسے تو انہوں نے کئی بچوں کی زندگی میں ایک ماں کا کردار ادا کیا ہے لیکن پچھلے دنوں انہوں نے ایک پندرہ سال کے لڑکے کو پیار کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ یہ ہے میرا بیٹا صابر۔۔۔جب یہ چار سال کا تھا تو اینٹوں کی بھٹی میں کام کرتے ہوئے میں نے اسے پہلی بار دیکھا۔۔۔یہ یتیم تھا لیکن آج یہ پڑھ رہا ہے اور آرمی میں انجئینر بننے کا خواب رکھتا ہے۔۔۔آج کل لاہور واپس آگیا ہے اپنے گھر لیکن ہم دونوں کا ہر دن ہمیشہ ایک دوسرے لئے دعائیں کرتے گزرتا ہے اور آپ بھی اسکے خوابوں کے لئے دعا کریں۔۔۔

image


معین اختر
معین اختر کی زندگی میں بھی ایسے کئی لوگ تھے جو ان کے لئے دعائیں کرتے نہیں تھکتے تھے۔۔لیکن جب ان کا انتقال ہوا تو جنازے میں کئی طالبعلم بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ معین اختر ان کی فیسیں ادا کیا کرتے تھے۔۔۔معین اختر بہت لوگوں کے ساتھ چیریٹی کرتے تھے اور ساتھی اداکاروں پر بھی کافی مہربان تھے۔۔۔مرحوم لہری نے اپنے انتقال سے پہلے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے معین کی موت کے بعد پتہ چلا کہ میری ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں۔۔۔معین نے مجھے کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا۔۔۔معین اختر مرحوم کے بیٹے شرجیل اختر نے ایک آرٹیکل میں لکھا کہ میرے بابا وہ شخصیت ہیں جو پوری دنیا پر مہربان تھے۔۔۔اپنے دل کی سرجری کے صرف بیس دن بعد ہی وہ فنڈ ریسنگ ایونٹ میں چلے گئے جہاں کینسر پیشنٹ بچوں کے لئے فنڈز اکھٹے کرنے تھے۔۔۔اپنے کولیگز کی مدد کی خاطر اپنی کار تک فروخت کردی تھی۔۔۔ہر ایک کی مدد کو ہر وقت تیار رہتے تھے چاہے وہ اسے جانتے ہوں یا نہیں۔۔۔

image


شائستہ لودھی
شائستہ لودھی انڈسٹری کی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے کئی سلیبریٹی اداکاروں کی اس وقت مدد کی جب وہ شدید بیماری یا پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔۔۔ان کے شو میں آنے والے اکثر کیسز کی مدد خود شائستہ ہی کردیا کرتی تھیں۔۔۔دنیا کو لگتا ہے کہ شاید یہ کوئی بہت تیز خاتون ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ شائستہ ایک انتہائی سیدھی اور صاف دل کی خاتون ہیں جو ہر وقت ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے تیار رہتی ہیں

image


امجد صابری
مرحوم امجد صابری کے انتقال سے صرف ان کی فیملی اور فینز کو ہی نہیں بلکہ ان گھروں کا بھی نقصان ہوا ہے جن کی کفالت کی ذمہ داری انہوں نے سنبھال رکھی تھی۔۔۔امجد صابری کا جنازہ بتارہا تھا کہ ان کا جانا کتنے خاندانوں کے گھر کا چولہا بجھا رہا ہے۔۔۔ان سے محبت کرنے والوں کی تعداد دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ ان کا دل کتنا بڑا تھا۔۔۔غزالہ جاوید کا کہنا ہے کہ کئی سو گھروں کی کفالت امجد صابری نے اٹھا رکھی تھی جس میں گھر کا راشن سے لے کر بچوں کی تعلیم بھی شامل تھی

image


ریما خان
اداکارہ ریما خان کو زندگی میں آج جو خوشیاں ملی ہیں اور وہ عزت اور محبت کے خزانے سے مالا مال ہیں اس کے پیچھے ان کے بڑے دل کا بھی ہاتھ ہے کیونکہ انہیں انڈسٹری میں ہی کئی لوگ بہت دعائیں دیتے ہیں۔۔۔افضل خان ریمبو کا کہنا ہے کہ میرے شدید کرائسس میں جس عورت نے میرا ساتھ دیا وہ ریما خان ہے۔۔۔مجھے پیسے بھی دیئے اور حالات سے اس وقت لڑنے کی ہمت بھی دی۔۔۔آج میں خود بہت خوشحال ہوں لیکن برا وقت نہیں بھولا

image
YOU MAY ALSO LIKE: