موضوع: میں نے شعبہ ابلاغ عامہ(صحافت )کا انتخاب کیوں کیا ؟

انسانی فطرت ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کسی نا کسی مقصد کے حصول کے لیئے کوشاں رہتا ہے۔

ہر شخص معاشرے میں رو ز مر ہ ہونے والے معاملات یا اپنے آس پاس کے ماحول کو دیکھ کر کسی بھی دلچسپ شعبے سے منسلک ہونے کا خواھش مند ہوجاتا ہے۔

چونکہ میرا ذوق و شوق ہمیشہ سے کسی بھی قسم کی تحقیقات و معاملات پر بحث یا تجزیہ کرنا رہا ہے۔نئی معلومات کو حاصل کر کے ان کے بارے میں ابتدائی تحقیق کرنا اور اس میں صداقت یا جھوٹ کے عمل کا موازنہ کرنا ہمیشہ سے ہی میرا مشغلہ رہا ہے ۔

بس یہی وجہ ہے کہ میں نے جامعہ اردو سے (بی ۔اے) کی تعلیم حاصل کر کے اسی جامعہ کے شعبہ (ابلاغ عامہ) میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کیونکہ یہی وہ شعبہ تھا کہ جس سے گزر کر یا متعلقہ تعلیم حاصل کر کے میں اپنی زندگی میں جستجو اور تحقیق کے اس شوق کو عملی طو ر پر سمجھ سکتا یا اس شعبے سے منسلک ہو کر اس جستجو کو پایہء تکمیل تک پہنچا سکتا تھا۔

ابلاغ عامہ دراصل میڈیا ،اخبار ،ٹیلیویزن اور ریڈیو سمیت تمام تر زرائع ابلاغ کو اپنے اند ر سمیٹے ہوئے ہے۔

طالب علم اس شعبے سے تعلیم حاصل کر کے نا صرف اپنی زندگی کے عملی میدان میں اتر سکتا ہے بلکہ صحیح معنوں میں د وسروں پر سبقت بھی حاصل کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے اس مقصد پر پورا اترنے کے لئیے شعبہ ابلاغ عامہ کاانتخاب کیا ۔
 

Maaz Qureshi
About the Author: Maaz Qureshi Read More Articles by Maaz Qureshi: 6 Articles with 7762 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.