|
زندگی میں کوئی بھی کمی آپ کی قابلیت سے بڑی نہیں ہوتی۔۔۔بس آپ کو اسے
ہرانا آنا چاہئے۔۔۔ایسی ہی کامیاب اداکارائیں ہیں انڈسٹری میں جو چھوٹے قد
کو شکست دے کو بڑے بڑے کام کر رہی ہیں اور کسی مقام پر ان کا چھوٹا قد ان
کی دیوار نہیں-
اقراء عزیز
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ حیران کن اداکاری کرنے والی چھوٹی سی لڑکی اقراء
عزیز صرف چار فٹ نو انچ کی ہیں۔۔۔لیکن ان کے ایکسپریشنز اور ان کی ڈائیلاگ
کی ادائیگی ان کی اس کمی پر ایسے پردہ ڈال دیتی ہے کہ اسکرین پر کسی کو اس
کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔۔۔یہ سچ ہے کہ اس چھوٹے قد کی وجہ سے ساتھی
اداکاروں کو تھوڑی مشکل کا سامنا ہوتا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس جاندار
اداکاری کے آگے یہ سب باتیں بے معنی ہیں-
|
|
عائشہ عمر
بلبلے کی خوبصورت یعنی عائشہ عمر کا قد ہے صرف پانچ فٹ دو انچ۔۔۔لیکن کوئی
یقین نہیں کر سکتا کہ اس نازک سی حسینہ نے اپنا نام اپنے قد سے بھی بڑا
کرلیا ہے اور اس چھوٹے قد کی عائشہ کو ان کے بڑے کاموں سے پہچانا جاتا ہے-
|
|
سجل علی
نازک سی ، کومل سی اداکارہ سجل علی کی آنکھیں تو بڑی ضرور ہیں لیکن قد
تھوڑا چھوٹا ہے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ دیکھنے والے ان کی اداکاری کے آگے ان کے
چھوٹے قد کو محسوس بھی نہیں کر پاتے-
|
|
رانی مکھرجی
بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کا قد پانچ فٹ تین انچ ہے اور انہیں ایک فلم
میں مردانی بنایا گیا جس میں وہ پولیس والی کا کردار اداکا کرتی ہیں۔۔۔یعنی
ایک چھوٹے سے قد کی اداکارہ کو دبنگ اور طاقتور دکھایا۔۔۔تو پھر کیسے مانیں
کہ طاقتور دکھنے کے لئے لمبا چوڑا ہونا ضروری ہے-
|
|
کاجول
بھارتی اداکارہ کاجول نے کئی سال انڈسٹری کو دیئے اور ان کا قد ہے صرف پانچ
فٹ دو انچ۔۔۔اسی قد کے ساتھ رہتے ہوئے کاجول نے اپنا مقام بنایا اور ثابت
کیا کہ ان کا کام ان کے قد سے بہت بڑا ہے-
|
|
علیزے شاہ
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ جنہوں نے ڈرامہ عہد وفامیں مرکزی کردار ادا کیا ہے
، ان کا قد ہے صرف پانچ فٹ ایک انچ اور ان کے حسن اور معصوم اداکاری کے سامنے
یہ قد کسی کو بھی چھوٹا نہیں لگتا-
|
|