|
پاکستان کی ایسی کئی شوبز خواتین ہیں ، جن کی خوبصورتی اور گریس پر ماہ سال
کا بہت اچھا اثر رہا ہے اور وہ اپنے پہناوؤں سے متاثر کرتی ہیں۔۔۔جن کی
شخصیت پر ہر لباس جچتا ہے-
ثمینہ پیرزادہ
یہ سچ ہے کہ ثمینہ پیرزادہ خوبصورت ہیں لیکن جس طرح وہ اپنی عمر کو گریس کے
ساتھ آگے لے کر جارہی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں۔۔۔ان کا ساڑھی پہننے کا
انداز اور خوبصورت رنگوں کا انتخاب ۔۔۔ان کا کپڑوں کا انتخاب یہ ثابت کرتا
ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ کب خود کو کس طرح لوگوں کے دلوں کے نزدیک رکھنا
ہے۔۔۔ایوارڈز میں اپنی شخصیت کے حساب سے کوٹ پہننا اور شوز میں ساڑھی یا
لمبی قمیضیں۔۔۔یہ ان کی شخصیت کی پہچان بن چکا ہے-
|
|
صبا حمید
بہترین اداکارہ صبا حمید کے لباس ایونٹ کے لحاظ سے بہترین ہوتے ہیں۔۔۔وہ
عموماً لمبے شلوار قمیض یا کرتی اور پینٹس میں ہوتی ہیں لیکن رنگ اور لباس
ان کی شخصیت کے حساب سے بہترین ہوتے ہیں-
|
|
عتیقہ اوڈھو
پر وقار اور خوبصورت عتیقہ اوڈھو کپڑوں کے انتخاب کے معاملے میں بہت حساس
ہیں۔۔۔وہ کوئی بھی ایسا جوڑا نہیں پہنتیں جو ان کی عمر یا ان کے ایونٹ کے
لحاظ سے مناسب نا ہو۔۔۔ڈارک رنگ زیادہ پہنتی ہیں۔۔۔یا ایک رنگ کے شلوار
قمیض کے ساتھ کوئی شال یا پرنٹڈ دوپٹہ۔۔۔ایونٹس میں اکثر کالے یا سفید کوٹ
میں بھی نظر آجاتی ہیں-
|
|
مسرت مصباح
بیوٹیشن مسرت مصباح کے پہناوے دیکھ کر کوئی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ
سکتا۔۔۔پلین شلوار قمیض جن کی بہترین سلائی ہوتی ہے اور اس کے ساتھ سر پر
سلیقے سے سجا دوپٹہ۔۔۔ان کی شخصیت نا صرف سحر انگیز ہے بلکہ اپنے پیشے اور
اپنی عمر کے حساب سے بہترین ہے ۔۔۔بہت ساری مائیں اپنی بیٹیوں کو مسرت
مصباح کی طرح ہی دیکھنا چاہتی ہیں۔۔۔اور خود بھی ان جیسا ہی -
|
|