بیگم سے ڈرنے والے شوبز کے ستارے

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جن کی اپنی بیگم کی خفگی کا سوچ کر ہی نکل جاتی ہے جان۔۔۔جو بیگم کی ہر ادا پر پیار سے کم بلکہ خوف سے زیادہ ہوتے ہیں قربان۔۔۔کچھ کی بیویاں اس بات سے خوش ہیں اور کچھ اس بات سے بھی ہیں پریشان

ثروت کے شوہر فہد مرزا
ثروت گیلانی یوں تو بہت بھولی بھالی اور ہنستی مسکراتی بیگم لگتی ہیں لیکن جب یہ ہوتی ہیں خفا تو پھر اس کی ملتی ہے فہد کو خوب سزا۔۔فہد مرزا اکثر معصومیت میں ہر بات کر جاتے ہیں اور پھر جب نظر پڑتی ہے بیگم کے چہرے پر تو خود ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں کہ شاید یہ بات بتانی نہیں تھی۔۔۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس جوڑی میں ایک دوسرے سے شدید محبت پائی جاتی ہے۔۔۔جتنا کرتے ہیں فہد احترام، اتنی ہی محبت ثروت سے بھی ملتی ہے لیکن جہاں بات ہو ڈرنے کی تو فہد میں اس کی جھلک دکھتی ہے۔۔۔

image


صاحبہ کے شوہر افضل خان
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ کس طرح افضل خان یعنی جان ریمبو نے صاحبہ سے شادی کرنے کے لئے اپنی ساس کو راضی کیا اور کتنے پاپڑ بیلے۔۔۔سچے عاشق کی طرح خود کو ثابت کیا اور آج تک اس وعدے کو نبھا رہے ہیں بخوبی۔۔۔افضل خان کو خود سے بھی زیادہ جس کا ہوتا ہے خیال وہ ہیں ان کی بیگم۔۔۔جب کسی شو میں جانا ہو تو وہ صرف اس فکر میں ہوتے ہیں کہ صاحبہ کو صحیح سے عزت مل رہی ہے یا نہیں، صاحبہ کا میک اپ صحیح ہے یا نہیں اور ساتھ ہی ایسا بھی محسوس ہوتا ہے کہ انہیں کافی ڈر ہے اپنی بیگم کے خفا ہوجانے کا۔۔۔اسی لئے ہر شو میں وہ بارہا بیگم کے مزاج پر غورکرتے نظرآئے ہیں۔۔۔

image


صدف کے شوہر عمیر لغاری
یوں تو اس جوڑی میں بھی محبت ہے بے شمار ، لیکن عمیر کو مسئلہ رہتا ہے صدف کے شک کا۔۔۔صدف کو اگر عمیر پر تھوڑی سا بھی شک ہوجائے تو بس سمجھیں کہ یہیں سے شروع ہوتی ہے لڑائی اور عمیر اس خوف سے ایسا کوئی کام ہی نہیں کرتے کہ بیگم کہ چہرے پر شکن بھی آجائے۔۔۔اکثر مارننگ شوز میں جب انہیں بلایا جاتا تھا تو کئی انٹرویوز میں صدف نے بہت کھل کر بتایا کہ میں عمیر پر شک کرتی ہوں اور اس کا کھل کر اظہار بھی کرتی ہوں۔۔۔عمیر کو کیونکہ پتلی لڑکیاں پسند ہیں اس لئے صدف نے اپنا وزن بچوں کے بعد پھر کم کیا اور خود کو انتہائی پتلا بھی کرلیا تاکہ کوئی بھی سرا نا چھوریں اپنے شوہر کے لئے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: