بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کونسی قیامت آگئی۔۔۔پاکستانی ستاروں کے منفی جملے اور حملے

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسے بھی جملے ہیں جو ہمیشہ کے لئے سلیبریٹیز سے جڑ جاتے ہیں اور پھر وہ منفی جملے سوشل میڈیا کے دماغ پر نقش ہوجاتے ہیں۔۔۔ایسے ہی کچھ جملے اور حملے ہم بھی نہیں بھولے-

بشریٰ انصاری کا حملہ ماہ نور بلوچ پر
عامر لیاقت کے ایک شو کے دوران بشریٰ انصاری نے صاف الفاظ میں کہا کہ ماہ نور بلوچ کو آپ خوبصورت کہہ سکتے ہیں لیکن اداکاروں میں شامل نہیں کر سکتے، وہ بہت خوبصورت ہے لیکن اب گھر پر ہے اور اداکاری اسے نہیں آتی۔۔۔ٹیلنٹڈ انسان کو ایک دھکا دیں وہ آگے بڑھ ہی جاتا ہے اور ہماری انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو کام کئے جا رہے ہیں لیکن ان کا کہیں ذکر نہیں ہے-

image


وینا ملک کا حملہ ماہرہ خان کی عمر پر
فردوس جمال نے ماہرہ خان کو بڈھی اداکارہ کہا تو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا اور ہر طرف فردوس جمال پر آوازیں اٹھائی جانے لگیں۔۔۔ایسے میں وینا ملک نے ٹوئٹ میں لکھا ــ’’بہت ہوگیا تماشہ۔۔۔فردوس جمال نے بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کونسی قیامت آگئی۔۔۔لنڈے کے سپر اسٹارزــ‘‘ یہ منفی حملہ انہوں نے کیوں کیا اس کی وجہ سمجھ سے باہر ہے-

image


حنا الطاف کا منیب بٹ کو اداکار ماننے سے انکار
کچھ عرصہ پہلے تابش ہاشمی کے ایک شو میں حنا الطاف مہمان آئیں اور تابش نے ان سے پوچھا کہ کسی ایسے اداکار کا نام لیں جو صرف دکھنے کی وجہ سے اسکرین پر ہے ورنہ اسے اداکاری نہیں آتی تو حنا نے نام لیا منیب بٹ کا۔۔اس کے بعد بھی تابش اور حنا نے منیب کی بہت بڑی شادی کا مذاق بنایا اور ان کے اس جملے پر بھی ہنسے کہ ’’ جہیز خوری بند کرو‘‘۔۔۔اور پھر خود شادی کرلی۔۔۔یہ سب دیکھ کر ایمن اور منال کا بھی کافی سخت ری ایکشن آیا۔۔۔لیکن منیب نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: