ایک دن تم بھی ماں بنو گی، ﷲ تمہیں صحت والی خوبصورت اولاد دے۔۔۔سلیبریٹیز کے کرارے جوابات

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کے فینز تو بے شمار ہیں لیکن ان پر تنقید کرنے والے بھی کم نہیں۔۔۔بہت سارے کمینٹس انتہائی دل دکھانے والے ہوتے ہیں ، لیکن اکثر سلیبریٹیز جانتے ہیں ان کمینٹس کا جواب دینا۔۔۔ایسے ہی کچھ سلیبریٹیز بنتے ہیں خاص

عائزہ خان
ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے مقبولیت کے آسمان کو چھونے والی عائزہ خان ایک بہترین ماں ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ ایک انتہائی خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔وہ اور دانش تیمور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔۔۔کچھ عرصہ پہلے عائزہ نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی تو ایک کمینٹ نے سب کو حیران کردیا۔۔۔کسی خاتون نے لکھا تھا کہ ’’مجھے بچے پسند ہیں ، لیکن یہ اتنی بدصورت کیوں ہےـ‘‘۔۔۔اس بات کا عائزہ خان نے ایسا جواب دیا کہ لوگوں کو ان کی اہمیت اور صبر کا اندازہ ہوا۔۔۔عائزہ نے لکھا ’’ ایسا نہیں کہتے۔۔۔ﷲ ناراض ہوتے ہیں۔۔۔بچوں کو ﷲ نے بنایا ہے اور ﷲ کی بنائی ہوئی کوئی بھی چیز بدصورت نہیں ہوتی۔۔۔ایک دن انشاﺀ ﷲ تم بھی ماں بنو گی اور ﷲ تمہیں صحت والی خوبصورت اولاد دے۔ آمین ـ‘‘۔۔۔آعائزہ کے اس انتہائی محبت بھرے جواب نے نفرت کے منہ پر تالے لگا دیئے۔۔۔

image


یاسر حسین
اداکار یاسر حسین اکثر اپنے سوشل میڈیا پر فینز کو ذرا سخت جوابات بھی دے دیتے ہیں۔۔۔انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایک ڈرامہ ’’دردانہ ‘‘ میں کام کیا اور خاتون کا کردار ادا کیا۔۔۔ان کے اس کلپ کے نیچے ایک کمینٹ یہ بھی تھا کہ ’’آپ لوگ اصلی خواجہ سرا کو کیوں نہیں ہائر کرلیتے‘‘ اس کے جواب میں یاسر حسین نے لکھا ’’مطلب آپ کو نوکری کی ضرورت ہے‘‘۔۔۔ان کے اس سخت جواب نے سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا کیا۔۔۔ایک دفعہ ہانیہ عامر کی تصویر کے نیچے بھی یاسر حسین نے ’’دانے دار‘‘ لکھ دیا تھا اور ہانیہ اور پھر باقی فینز نے اس بات پر جوابات دیئے۔۔۔ایک کمینٹ میں کسی نے یاسر کو لکھا کہ ’’ بری پرورش۔۔۔کیا آپ کی امی کو آپ پر فخر ہوگا،کیا انہوں نے یہی سکھایا ہے نفرت بھری باتیں کرنا۔۔۔اس کے جواب میں یاسر نے لکھا ’’ میری امی کا تو انتقال ہوگیا ہے، آاپ اپنی امی کا سنائیں‘‘ یاسر حسین ہر اس بات کا جواب دینا جانتے ہیں جو ان پر انگلی اٹھائے اور دیکھا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں-

image


عثمان خالد بٹ
عثمان خالد بٹ بھی ہر بات کا جواب دیتے ہیں فیس بک اور ٹوئٹر پر باقاعدگی سے۔۔۔اور ان کے کئی جوابات لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔۔۔ان کی ایک تصویر کے نیچے کسی نے لکھا کہ ’’کتنا بدصورت ہے یہ ۔۔۔‘‘ جواب میں عثمان خالد بٹ نے صرف ایک بات ہی لکھی ’’ ہے نا؟؟‘‘۔۔۔ایک ایوارڈ شو میں انہوں نے ایوارڈ لیا تو اس میں مایا علی ان کے ساتھ نہیں تھیں۔۔۔کسی نے کمینٹ میں کہا کہ مایا علی آپ کے لئے گڈ لک ہے۔۔۔اب تو آپ نے نئے دوست بنا لئے ہیں۔۔۔لیکن مایا آپ کی اس کامیابی میں غائب ہے۔۔۔وہ آپ کے لئے کامیابی کا نشان ہے‘‘ اس کا جواب عثمان نے انتہائی نا خوشگوار انداز میں دیتے ہوئے لکھا ’’مایا یا کوئی بھی عورت میرے لئے کوئی ٹرافی نہیں جسے میں اپنی کامیابی یا لیبل بنالوں۔۔۔اور میں اور مایا دونوں اپنی اپنی جگہ مصروف ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم تصویر نہیں شیئر کر رہے تو اچھے دوست نہیں۔۔۔مہربانی فرما کر یہ سنسنی خیز رسالوں جیسی کمینٹری بند کریں ‘‘

image
YOU MAY ALSO LIKE: