میں نے حسن جہاں کا کردار ادا نہیں کیا بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اداکارہ کبریٰ خان نے ڈرامہ الف میں اپنے کردار کے بارے میں حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

image


اداکارہ کبریٰ خان جن کا اصل نام رابعہ خان ہے اور جو کہ برٹش شہریت کی حامل اداکارہ ہیں سولہ جون 1993 کو ملتان میں پیدا ہوئیں- انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بالی ووڈ کی فلم میں بھی کام کیا ہے- مگر پاکستان میں ان کے شوبز کیرئير کا آغاز نامعلوم افراد نامی فلم سے ہوا جس نے بہت شہرت حاصل کی-

اس کے بعد ان کے ایکٹنگ کیرئیر کے کامیاب سفر کا آغاز ہوا جس میں بڑی اسکرین کی کامیاب فلموں کے ساتھ ساتھ سنگ مرمر ، الف اللہ اور انسان اور اس کے بعد الف جیسے کامیاب ترین ڈراموں میں بھی اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے-

ڈرامہ الف میں کام کرنے کے بعد سے کبریٰ خان کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ حمزہ علی عباسی کی طرح ڈرامہ الف میں اپنے کردار حسن جہاں سے متاثر ہو کر وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں مگر کبریٰ خان نے اس بات کی تردید کی کہ وہ شو بز کو نہیں چھوڑ رہی ہیں- مگر اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ حسن جہاں کے کردار نے ان کی زندگی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے-
 

image


انہوں نے اس ڈرامے میں حسن جہاں کا کردار ادا نہیں کیا ہے بلکہ وہ اس کردار میں جی ہیں یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین کردار ادا ہے- اس کردار کے ادا کرنے کے بعد انہوں نے اس چیز کو سمجھا ہے کہ وہ اس دنیا میں حاصل کیے گئے ایوارڈ اور شہرت لے کر نہیں جائیں گی بلکہ وہ اللہ کے سامنے جب مرنے کے بعد پیش ہونا چاہتی ہیں تو اپنے اچھے اعمال کے ساتھ پیش ہونا چاہتی ہیں-

فلموں میں آئٹم سانگ کرنے کے حوالے سے بھی ان کا اب یہ کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ فلموں میں اس طرح کے گانے یا ڈانس نہیں ہونے چاہیے ہیں جو کہ صرف اور صرف ڈانس کے لیے ہوں اور جن کا تعلق فلم کی کہانی سے نہ ہو-
 

image


کبریٰ خان کا اپنے بارے میں یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بہت زیادہ لوگوں سے ملنا چلنا پسند نہیں کرتی ہیں اس کے علاوہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ شوبز میں ہونے کے سبب ان کو لوگوں سے ملنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کسی حد تک سوشل بھی ہو جاتی ہیں مگر ان کو تنہائی زیادہ پسند ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: