میڈیا میں آنے سے پہلے بھی ہواؤں میں ہی اڑتی تھیں۔۔۔شوبز خواتین جو ایئر لائن سے وابستہ رہیں

image


انڈسٹری میں ایسی کئی خواتین ہیں جو یا تو کسی نا کسی فیلڈ سے وابستہ رہیں اور اس کے بعد میڈیا جوائن کیا یا پھر اسی فیلڈ کے ساتھ رہتے ہوئے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا۔۔۔شوبز کے ایسے کئی ستارے ہیں جو ایئر لائن کی فیلڈ سے وابستہ رہیں اور کچھ آج تک ہیں-

شگفتہ اعجاز
پاکستان کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز آج ٹیلی ویژن میں تو اپنا نام منوا ہی رہی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کا ایک بیوٹی پارلر بھی ہے جہاں ان کی چاروں بیٹیاں ان کا ساتھ دیتی ہیں ۔۔۔لیکن شوبز میں آنے سے پہلے بھی شگفتہ اعجاز ایک ایئر لائن سے وابستہ رہیں۔۔۔یعنی بہت کم عمری میں ہی انہوں نے ایئر لائن جوائن کرلی تھی اور اس دوران اٹھارہ سال کی عمر میں انہوں نے پہلا ڈرامہ کیا اور پھر آگے بڑھتی چلی گئیں۔۔۔

image


مشی خان
پاکستانی ڈرامہ عروسہ سے دلوں میں جگہ بنانے والی مشی خان نے 2000 میں Emirates airlines میں فلائٹ اٹینڈینٹ کے طور پر بھی نوکری کی ہے اور یہ سفر کوئی پانچ سالوں پر محیط رہا۔۔۔وہ اس کے بعد بھی ڈراموں میں آئیں اور مارننگ شو کی میزبانی بھی شروع کردی-

image


شاہین خان
پاکستانی ڈرامہ میں ماں کا کردار ادا اکرنے والی انتہائی اچھی اداکارہ شاہین خان کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ سعودی ایئرلائنز میں ایئر ہوسٹس کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں۔۔۔لیکن اب وہ مکمل طور پر میڈیا سے ہی وابستہ ہیں۔۔۔

image


ہما خواجہ
گلوکارہ ہما خواجہ یوں تو دبئی میں ہی مقیم ہیں اور ہر کچھ عرصہ بعد وہ میوزک کے حوالے سے سامنے آہی جاتی ہیں۔۔۔ہما خواجہ عرصہ دراز سے کیبن کریو میں شامل ہیں ۔۔۔اور ایئر لائن کے شعبے میں رہتے ہوئے وہ شوز اور دیگر مصروفیات کو ساتھ رکھتی ہیں

image
YOU MAY ALSO LIKE: