|
چمک دمک کی شوبز دنیا میں ایسی کچھ اداکارائیں آج بھی ہیں جن کے چہرے پر ہی
ان کی سادگی، ان کا خاندان اور ان کی حدود لکھی ہیں۔۔۔جن سے کسی بھی قسم کی
غیر مہذبانہ بات نا کبھی جڑی اور نا کبھی کسی کی ہمت ہوئی کہ ایسا کچھ بھی
ان کے خلاف لکھ سکے۔۔۔یہ وہ اداکارائیں ہیں جن کی شخصیت بہت مضبوط ہے اور
جنہوں نے اپنی حدود مقرر کر رکھی ہیں-
سمیعہ ممتاز
سادہ چہرے اور معصومیت سے بھرپور سمیعہ ممتاز آپ کو بہت ہی محتاط انداز میں
کام کرتی نظر آئیں گی۔۔۔وہ ڈراموں کی بھرمار کی قائل نہیں اور بہت ہی کم
اور مخصوص ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔۔۔ان کے چہرے پر کبھی بناوٹی مسکراہٹ یا
اداکاری میں کوئی بناوٹ نظر نہیں آئی۔۔۔ان کی شخصیت کو دیکھ کر ہی محسوس
ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہنے کی قائل ہیں-
|
|
صنم جنگ
صنم جنگ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے وی جے کی حیثیت سے انڈسٹری میں
قدم رکھا لیکن ان کی معصومیت اور گریس اس وقت سے لے کر آج تک قائم ہے۔۔۔ان
کی پروقار شخصیت کی وجہ سے انہیں دل مضطر اور دیگر بڑے ڈراموں میں کام کرنے
کا موقع ملا۔۔۔اور آج تک وہ جتنے بھی پراجیکٹس میں نظر آئیں انکی شخصیت میں
کبھی بھی شہرت یا گلیمر کا لالچ نہیں دکھائی دیا۔۔۔حد تو یہ ہے کہ مارننگ
شو میں جہاں لازم ہے خود کو بہت ساری چھچھوری حرکتوں کا حصہ بنانا، وہاں
بھی وہ کامیابی سے بغیر کسی منفی شہرت لئے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی
رہیں۔۔۔اس کے پیچھے ان کے والدین کی تربیت بھی شامل ہے جنہوں نے کبھی انہیں
سلیبریٹی کی حیثیت سے نہیں بلکہ صرف اپنی بیٹی کے طور پر ہی دنیا کے سامنے
رہنے کی عادت ڈالی۔۔۔
|
|
یمنیٰ زیدی
زمیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والی یمنیٰ زیدی ایک سید گھرانے سے تعلق
رکھتی ہیں۔۔۔ان کے چہرے کی معصومیت کے حساب سے ہی انہیں کردار دیئے جاتے
ہیں اور وہ ہر کردار کے ساتھ بہت ہی گریس کے ساتھ انصاف کرتی ہیں۔۔۔اپنے
پہناوے اور اپنی شخصیت سے وہ بالکل واضح انداز میں یہ پیغام دیتی نظر آتی
ہیں کہ انہیں اپنی حدود کا بہت اچھی طرح علم ہے۔۔۔
|
|
آئزہ خان
سادہ چہرے والی آئزہ خان ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور بڑی
بہن کی حیثیت سے انہوں نے یہ وقار قائم رکھا کہ آج ان کے چھوٹے بہن بھائیوں
کو بھی اسی فیلڈ میں آگے بڑھنے کی اجازت ملی۔۔۔انہوں نے آنے کے کچھ عرصے
بعد ہی شادی کرلی اور کسی بھی قسم کے اسکینڈل سے کوسوں دور رہیں۔۔۔ان کے
چہرے اور باتوں میں کسی بھی قسم کی بناوٹ نہیں اور وہ آنے والی لڑکیوں کے
لئے مثال ہیں کہ میڈیا میں بہت گریس اور پروقار شخصیت کے ساتھ بھی کامیابی
کے عروج کو حاصل کیا جاسکتا ہے
|
|
سارہ خان
بھولی صورت والی سارہ خان کو ایک عرصہ تک آغا علی کے ساتھ بھی جوڑا گیا
لیکن ان کی شخصیت میں شامل وقار نے انہیں کسی بھی قسم کی منفی سوچ سے دور
رکھا۔۔۔انہوں نے کبھی بھی گلیمر اور خوامخواہ کی دوستیوں سے زیادہ اپنی
ادااکری اور اپنی معصوم شخصیت سے شہرت حاصل کی۔۔۔ان کی پروقار شخصیت بھی اس
بات کی گواہی دیتی ہے کہ وہ انڈسٹری میں آنے وای لڑکیوں کے لئے ایک مثال
ہیں-
|
|