مجھے مالک مکان نے گھر سے نکال دیا ہے اور اب میں فٹ پاتھ پر ہی رہوں گا۔۔۔مشہور شوبز ستاروں کی المناک موت

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جو اب ہم میں نہیں لیکن ان کے ساتھ گزرے غم اور دکھ کہیں نا کہیں رقم ہوگئے ہیں۔۔۔کچھ کی نسلیں بھی اس درد کی شدت کو برداشت کر رہی ہیں اور کچھ اپنے ساتھ ہی سارے باب ختم کر گئے۔۔۔۔

محمود خان
کامیڈی اداکار محمود خان جنہوں نے اسٹیج اور فلموں میں اپنی اداکاری سے ایک عرصہ تک ناظرین کو محظوظ کیا ۔۔۔لیکن پھر وہ شدید بیمار ہوگئے اور وزن کی زیادتی کے ساتھ ساتھ انہیں ذیابطیس اور گردوں کے عارضے نے گھیر لیا۔۔۔ان کی کمر میں بھی چوٹ لگنے کے باعث وہ وہیل چیئر کے محتاج ہوگئے تھے۔۔۔اور پھر انہیں گورنمنٹ سے ملنے والا وظیفہ بھی آدھا ہوگیا۔۔۔اس شدید تکلیف میں مکان کا کرایہ نا دینے کے سبب انہیں مالک مکان نے گھر سے نکال دیا اور وہ پریس کلب کے باہر اپنا سامان لے کر چارپائی پر لیٹ گئے۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ میں اب یہیں فٹ پاتھ پر رہوں گا اور اپنے بچوں کو کہہ دوں گا کہ کبھی اس فن کی فیلڈ میں مت آنا۔۔۔یہاں کوئی قدر نہیں آرٹسٹ کی۔۔۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے پینتیس سال شوبز کی خدمت کی اور بدلے میں آج میرے پاس ایک گھر تک نہیں، علاج کے پیسے تک نہیں۔۔۔اسی تکلیف میں انہوں نے چند ماہ اور گزارے اور پھر دو ہفتے ہسپتال میں مدد کا انتظار کرتے کرتے اس کڑوڑوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے نے اپنی آنکھیں ہمیشہ کے لئے بند کر لیں۔۔۔آج ان کے دونوں بیٹے رکشہ چلاتے ہیں اور ان کے ایک بیٹے افضل میں ان کی ساری صلاحیتیں موجود ہونے کے باوجود وہ اپنی بھوک مٹانے کے لئے خوابوں کا گلا گھونٹ چکے ہیں۔۔۔اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک آرٹسٹ کا مستقبل شاید یہی ہے-

image


نجمہ محبوب
پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھا نجمہ محبوب۔۔۔انہوں نے تقریباً پچھتر فلموں میں کام کیا اور ان میں اردو اور پنجابی دونوں فلمیں شامل ہیں۔۔۔انہوں نے فلم پروڈیوسر نثار حسن سے شادی کی اور وہ اپنی فلم کی شوٹنگز میں ہی مصروف تھیں جب ایک خوفناک حادثے نے انہیں زندگی سے جدا کردیا۔۔۔وہ اپنی فلم ’’رکشہ ڈرائیور‘‘ کی شوٹ کے دوران ایک سین کے لئے ٹرین کی پٹری پر لیٹیں جہاں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔۔۔اتفاق یہ ہوا کہ ٹرین آگئی اور ان کے ہاتھ نہیں کھولے جاسکے۔۔۔اور وہ زندگی کی بازی ہار گئیں-

image


نگہت بٹ
ڈرامہ پیاس، لنڈا بازار، خواہش ، وارث جیسے بے مثال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نگہت بٹ نے اپنی آخری زندگی بہت ہی کسمپرسی میں گزاری۔۔۔ان کے شوہر عابد بٹ جنہوں نے ڈرامہ اندھیرا اجالا میں انسپیکٹر کا کردار ادا کیا انتقال کرگئے تھے اور ان کے جانے کے بعد نگہت بٹ کے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے۔۔۔ان کی بیماری طویل ہوتی جا رہی تھی اور پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ گھر کا کرایہ بھی دے سکیں۔۔۔نگہت بٹ نے حکومت وقت سے مدد کی درخواست بھی کی لیکن وعدے کے باوجود ان کے لئے کوئی کام نا ہوسکا۔۔۔وہ اسکی غربت اور بے بسی میں دنیا سے چلی گئیں -

image
YOU MAY ALSO LIKE: