جب دو دن نماز نہیں پڑھی تو لگا جیسے ایک بے چینی سی ہے میرے اندر۔۔۔شوبز کے ستاروں کے روحانی سفر کی کہانی

image


میڈیا انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے خود کو اخلاقی اور مذہبی طور پر شوبز کی دنیا سے الگ کر کے اور کبھی کبھی اسی میں رہتے ہوئے نا صرف تبدیل کیا بلکہ دوسروں کو بھی اس سفر کی کہانی سنا کر ایک نیا رخ دیا۔۔۔کچھ ستاروں کی سوچ کا اندازہ آپ کو نہیں ہوتا لیکن جب وہ اپنی کہانی سناتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ وہ ﷲ کے کتنے قریب آنا چاہتا ہے لیکن اسے سرا نہیں مل رہا تھا۔۔۔ایسے ہی دو ستارے حال ہی میں اپنے روحانی سفر کی کہانی سناتے ہوئے توجہ کا مرکز بن گئے-

یشمہ گل
وی جے کی حیثییت سے انڈسٹری میں آنے والی یشمہ گل بیچ میں غائب ہوئیں اور پھر ڈراموں کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔۔۔بہت جلد ہی دلوں پر راج کرنے لگیں اور اپنی بڑی بڑی آنکھوں اور کمال اداکاری سے ثابت کیا کہ یہ لڑکی کامیابی کا سفر بہت تیزی سے طے کر سکتی ہے۔۔۔کچھ عرصہ قبل یشمہ نے اپنے دل کی باتیں ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں شیئر کیں اور ہر طرف چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ یہ کیسے اتنا کھل کر اپنے بارے میں بتارہی ہیں۔۔۔لیکن ایک بہت بڑے طبقے نے یشمہ کے سچ اور اس کے سفر کو سراہا۔۔۔یشمہ کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب میں کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتی تھی۔۔۔مجھے لگتا تھا کہ زندگی میں کچھ بھی برا ہو تو ہم تکلیف میں آتے ہیں۔۔۔اگر کوئی اوپر ہے تو وہ ہمیں تکلیف میں کیسے آنے دیتا ہے۔۔۔مجھے کئی سوالوں کے جواب کبھی بھی مطمئن نہیں کرتے تھے اور پھر میں اسلام سے تو کیا دین کی دنیا سے ہی دور ہوگئی۔۔۔یونیورسٹی کے دنوں میں جب میں آسٹریلیا میں تھی تو وہاں میں سب سے آگے ہوتی تھی مذہب کی مخالفت میں۔۔۔اور پھر وہیں میری ملاقات ہوئی وردہ سے۔۔۔وردہ ایک حجاب پہننے والی لڑکی تھی اور مجھے اس بات سے سخت الجھن ہوئی کہ اب یہ مجھ پر اپنا اسلام جھاڑے گی۔۔۔لیکن ایسا نہیں ہوا۔۔۔وردہ اتنی اچھی لڑکی تھی کہ وہ مجھے کبھی جج نہیں کرتی تھی، کبھی مجھے غلط نہیں کہتی تھی۔۔۔اور آہستہ آہستہ میں اور وہ دوست بن گئے۔۔۔وردہ نے مجھے کہا کہ تم ایک آخری بار اپنے ایمان کو جگانے کی کوشش کرو۔۔۔اگر وہ نہیں جاگا تو میں پھر کبھی تمہیں کچھ نہیں کہوں گی۔۔۔اس نے کہا کہ تم اس رمضان سارے روزے رکھو اور پانچ وقت نماز پڑھو۔۔۔میں نے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور پورا رمضان یہ دونوں کام کئے نماز بھی اور روزے بھی۔۔۔لیکن رمضان ختم ہوتے ہی دو دن ہوگئے مگر مجھے کوئی فرق نہیں لگا تو میں نے وردہ سے کہا کہ مجھے فرق نہیں پڑا۔۔۔مگر یہ سچ نہیں تھا۔۔۔اذان ہوتے ہی مجھے لگتا کہ میرے اندر کوئی کمی ہے، کوئی خاص چیز ہے جو مجھ سے چھوٹ گئی، مجھے اپنے اندر کمی لگنے لگی۔۔۔میں بہت روئی اور وردہ سے کہا کہ وہ مجھے میرے سوالات کے جواب دے۔۔۔حیرت کی بات ہے کہ جو جواب سالوں سمجھ میں نا آئے وہ وردہ نے دیئے اور میرے اندر کی بے چینی ختم ہوگئی۔۔۔

image


حمزہ علی عباسی
لوگ کچھ بھی کہیں لیکن اپنی شخصیت سے متاثر کرنے والے اس شخص نے ایک بار پھر سچ بول کر دل جیت لئے۔۔۔حمزہ علی عباسی نے کچھ عرصہ پہلے شوبز کی چکا چوند کو چھوڑ دینے کا اعلان کیا۔۔۔اور کہا کہ اگر آیا تو صرف دین کی تبلیغ کے لئے ہی آؤں گا۔۔۔حمزہ نے بتایا کہ وہ چودہ سال کی عمر میں بالکل بےپرواہ ہوگئے تھے اور دین اور اسلام یہ سب باتیں انہیں سمجھ میں نہیں آتی تھیں۔۔۔لیکن سوالات تھے جو انہیں بے چین رکھتے تھے۔۔۔کیا مرنے کے بعد پھر زندہ ہونا ہوگا، کیا یہ زندگی بے معنی ہے۔۔۔آخر یہ عبادتیں کیوں ہیں۔۔۔اور پھر ﷲ نے انہیں ہدایت دی اور انہیں اپنے سوالات کا جواب آہستہ آہستہ ملنا شروع ہوا اور یوں حمزہ نے ایک جنگ لڑی خود سے۔۔۔وہ کام جو ہمیں گناہ نہیں لگتے لیکن اصل میں گناہ ہوتے ہیں، انہوں نے اس بات کو سمجھا۔۔۔انہیں چھوڑا۔۔۔لوگوں سے اپنے اخلاقیات کے حوالے سے معافی بھی مانگی۔۔۔کیونکہ حمزہ کا کہنا ہے کہ مجھے بہت ڈر ہے اس دن سے جب میں اپنے ﷲ کے حضور جاؤں گا اور میں کیا جواب دوں گا کہ میں نے کیا کیا ہے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: