|
اسی اور نوے کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی اسکرین ایسے کئی خوبصورت
چہروں سے بھرپور تھی جن کے بغیر کوئی ڈرامہ، کوئی کمرشل اور کوئی فلم مکمل
نہیں ہوتی تھی۔۔۔جن میں سے کچھ بلا کی حسین تھیں اور کچھ کے چہرے پر بلا کی
معصومیت۔۔۔لیکن آج وہ کہاں ہیں-
عذرا صدیقی
بھولے بھالے چہرے والی عذرا صدیقی ہر کمرشل اور ہر ڈرامہ میں ہی مرکزی
کردار میں نظر آتی تھیں۔۔۔ ’’چاہتیں‘‘، ’’اندھیرے دریچے ‘‘ اور علی حیدر کے
ساتھ ’’تم ہی تو ہو‘‘ جیسے ڈراموں کے علاوہ عذرا کو اخبار جہاں، رسالوں کے
کور میں ، کمرشلز میں اور ٹیلی فلمز میں بھی دکھا جاسکتا تھا ۔۔۔لیکن پھر
عذرا صدیق نے کیا شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ اور شادی
کرلی۔۔۔ان کے شوہر آج کل آج ٹی وی کے پروگرامنگ ہیڈ ہیں اور دونوں میاں
بیوی اپنے چھوٹے سے آشیانے میں اپنے بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے
ہیں۔۔۔
|
|
فرحین راجہ
پی ٹی وی کے ڈرامہ ’’دل لگی‘‘ اور دیگر ڈراموں، میوزک ویڈیوز، ماڈلنگ سے
شہرت کے آسمان کو چھونے والی خوبصورت فرحین راجہ عرصہ دراز سے اسکرین سے
غائب ہیں۔۔۔ان کے شوبز چھوڑنے کی وجہ ان کی فیملی تھی۔۔۔فرحین نے شادی اور
دو بچوں کے بعد کینیڈا میں ہی سکونت اختیار کر لی ہے اور وہاں کافی خوش
ہیں۔۔۔اکثر اپنی اور اپنے بچوں کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جن میں وہ اسکارف
میں نظر آئیں۔۔۔
|
|
سائرہ خان
مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اداکارہ سائرہ خان کو آج بھی
فلم بین اور ڈرامہ فینز نہیں بھولے ہیں۔۔۔فلم گھونگھٹ سے اپنے کیرئیر کا
آغاز کرنے وای سائرہ خان کو ان کے انکل نے سید نور کے سامنے متعارف کروایا
اور یوں سائرہ کی زندگی شوبز سے جڑ گئی۔۔۔مہندی والے ہاتھ، احساس اور دیگر
سولہ فلمز کے علاوہ ڈھیروں ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔۔۔لیکن
مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ کے گھر والے اس بات سے خوش نہیں
تھے کہ وہ شوبز میں آئے۔۔۔سائرہ کا دل بہت دکھتا تھا اور ایک دن ایک حادثے
نے سائرہ خان کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کردیا کہ وہ اب کبھی شوبز میں کام
نہیں کریں گی۔۔۔ان کی گاڑی کے آگے ایک بچہ آگیا اور وہ اسے لے کر ہسپتال
پہنچیں۔۔۔راستے میں ہی انہوں نے اﷲ سے کہہ دیا کہ اگر یہ بچہ جی گیا تو میں
شوبز چھوڑ دوں گی۔۔۔آج سائرہ خآن شرعی پردہ کرتی ہیں اور لاہور میں اپنے
دو بچوں اور شوہر کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں-
|
|
سیمی زیدی
خوبصورت اور پروقار شخصیت کی مالک سیمی زیدی نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر
ڈراموں میں اور فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور جب بڑی ہوئیں تو ان کے
مشہور ڈراموں میں ’’کسک‘‘، ’’کشکول‘‘، ’’آشیانہ‘‘ شامل ہیں۔۔۔اس کے علاوہ
کئی فلموں میں اور گلوکارہ کے طور پر بھی انہوں نے کام کیا۔۔۔سیمی زیدی نے
شادی کے بعد شوبز کو خیر آباد کہہ دیا اور دبئی میں شفٹ ہوگئیں۔۔۔آج ان کے
دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور وہ اپنا بیوٹی پارلر چلاتی ہیں۔۔۔
|
|