میری ماں پاکستانی نہیں مگر میرا دل ہے پاکستانی۔ شوبز سے جڑی ایسی ہستیاں جن کی مائيں غیر ملکی ہیں

image


پاکستان شوبز میں بہت سارے ایسے لوگ موجود ہیں جن کی خوبصورتی بے مثل ہے اور ان کے نقوش میں ایسی کشش موجود نظر آتی ہے جو کہ ان کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے- مگر ان اداکاروں کے حوالے سے بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی مائیں پاکستانی نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے نقوش میں فارنر ہونے کے اثرات نظر آتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ اداکاروں کے بارے میں بتائيں گے

1: سونیا جہاں
اداکارہ سونیا جہاں معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی پوتی ہیں ان کے والدہ فلورینس کا تعلق انگلینڈ سے تھا- اور اسی وجہ سے سونیا جہاں نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ بیرون ملک اپنی والدہ کے ساتھ گزارا-

image


2: مرینہ خان
ڈرامہ تنہائياں سے شہرت پانے والی شوخ و چنچل مرینہ خان کے والد ایک پختون گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جب کہ ان کی ماں انا رحمت خان کا تعلق انگلینڈ سے تھا- مگر شادی کے بعد وہ مستقل طور پر پاکستان سیٹل ہو گئی تھیں اور انہوں نے اپنی باقی عمر پاکستان ہی میں گزاری-

image


3: ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی اور نقوش دیکھ کر بہت کم لوگ ان کو انگریز ہی سمجھتے ہیں مگر ان کے حوالے سے کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ ان کی والدہ بھی ایک انگریز تھیں-

image


4: عثمان خالد بٹ
مشہور اداکار عثمان خالد بٹ کو دیکھ کر کسی یونانی شہزادے کا خیال آتا ہے اور یہ خیال آنا صحیح بھی ہے کیوں کہ ان کی والدہ کا تعلق فرانس سے تھا- اور یہی سبب ہے کہ ان کے چہرے کے نقش و نگار میں ان کی والدہ کی واضح جھلک نظر آتی ہے-

image


5: سارہ خان اور نور خان
یہ دونوں اداکارہ بہنیں جن کی سیاہ آنکھیں اور گھنے سیاہ بال اور اس کے ساتھ خوب سرخ و سپید رنگت ان کے حسن کو اور بڑھا دیتا ہے- درحقیقت ان کی یہ خوبصورتی ان کی لبنانی ماں کے سبب ہے جو کہ ایک طویل علالت کے بعد وفات پا چکی ہیں-

image


6: سائرہ شہروز
سائرہ شہروز جو کہ معروف اداکار بہروز سبزواری کی بہو اور شہروز سبزواری کی بیوی ہیں ان کے والد کا تعلق پختون خاندان سے ہے جبکہ ان کی والدہ کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہے-

image


7: میکائیل ذولفقار
میکائیل ذولفقار کے والد ایک ریٹائر پاکستانی سفارتکار ہیں جب کہ ان کی والدہ کا تعلق انگلینڈ سے تھا- مگر جب میکائيل ذولفقار کی عمر سترہ سال تھی اس وقت ان دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE: