جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ۔۔۔ کچھ پاکستانی سیلیبریٹیز جن کے جوڑے اللہ نے سرحد پار بنا ڈالے

image


کہنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے اور اب تو دنیا ویسے بھی گلوبل ولیج میں تبدیل ہو چکی ہے- اس وجہ سے سرحدوں کی دوری کو لوگ قابل غور نہیں سمجھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی طے شدہ ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں بس اس دنیا میں ان کے ملاپ کو شادی کا نام دیا جاتا ہے- پاکستان میں ایسے بہت سے مشہور و معروف لوگ موجود ہیں جن کی شادیاں سرحد پار کے لوگوں سے ہوئيں اور انہوں نے خوشگوار زندگی گزاری اور گزار رہے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ جوڑوں کے بارے میں بتائيں گے جنہوں نے شادی کے لیے کسی دوسرے ملک کے جیون ساتھی کا انتخاب کیا-

1: شعیب ملک
پاکستان کرکٹ کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھارتی اسٹار ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا سے سال 2010 میں شادی کا فیصلہ کیا اس جوڑے کو دونوں ملکوں کے شہریوں نے بہت پیار و محبت سے نوازا- اس جوڑے کو اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹے سے بھی نوازا- ان کی شادی کو ایک کامیاب شادی تصور کیا جا سکتا ہے-

image


2: حسن علی
کرکٹ اسٹار حسن علی نے گزشتہ سال سامعہ آرزو نامی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کیا- سامعہ کا تعلق بھارت سے تھا مگر ان کی فیملی مستقل طور پر دبئی ہی میں رہائش پزير ہے اور ان کی شادی بھی وہیں ہوئی تھی۔ اس جوڑے کی شادی کی تصاویر نے بھی سوشل میڈيا کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا-

image


3: سونیا جہاں
ملکہ ترنم نور جہاں کی پوتی سونیا جہاں جو کہ پاکستان میں بطور اداکارہ پہچانی جاتی ہیں نے شادی کے لیے ایک ہندوستانی کا انتخاب کیا اور ان کے شوہر وویک نارائن پیشے کے اعتبار سے ایک بینکر ہیں- اور سونیا جہاں اپنے شوہر کے ساتھ ہندوستان ہی میں رہائش پزير ہیں-

image


4: متھیرا
متنازعہ ماڈل اور اداکارہ متھیرا کی جائے پیدائش زمبابوے ہے ان کے والد افریقن شہریت کے حامل تھے جب کہ ان کی والدہ کا تعلق پاکستان سے تھا- متھیرا تییرہ سال کی عمر میں پاکستان شفٹ ہو گئی تھیں اور انہوں نے شادی کے لیے دبئی کے رہائشی فرحان رضوی کا انتخاب کیا- ان کی شادی 2012 میں ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے مگر اس جوڑے میں اب علیحدگی ہو چکی ہے-

image


5: وسیم اکرم
وسیم اکرم کی پہلی شادی ایک پاکستانی لڑکی سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بیٹے بھی تھے- مگر جوانی میں ہی بیوی کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کے لیے آسٹریلین لڑکی شنیرا کا انتخاب کیا- جس سے اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے شنیرا اب مستقل طور پر وسیم اکرم کے ساتھ پاکستان ہی میں ہوتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: