میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی جو کرنا ہے وہ کر لو --- پاکستانی اداکار جنہوں نے آئٹم نمبر کے خلاف آواز اٹھا دی

image


بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کمرشل فلم کی کامیابی کے لیے جہاں اس کی کہانی ، اسٹار کاسٹ ضروری ہوتی ہے اس کے ساتھ اس فلم کے گانے بھی اس کو ہٹ کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- گزشتہ کچھ ادوار سے اچھی موسیقی کے ساتھ ساتھ آئٹم سانگ کی روایت بھی زور پکڑتی جا رہی ہے جس میں گانے کے فحش بول اور اس کی تیز موسیقی پر فحش ڈانس بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔ پاکستان فلم انڈسٹری نے بھی بالی ووڈ کی تقلید میں اپنی فلموں میں ایسے ہی آئٹم سانگ کرنے شروع کر دیے ہیں جو ہماری معاشرتی اقدار کے قطعی منافی ہیں- مگر فلموں کو ہٹ کروانے کے شوقین فلمسازوں کے مطالبے پر اداکاروں کو یہ کرنا پڑتے ہیں جن پر بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی ہے ۔ اس تنقید کے جواب میں بعض پاکستانی اداکاروں نے بھی آواز اٹھائی ہے-

1: حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلموں میں آئٹم نمبر کے خلاف ہمیشہ بہت کھل کر آواز اٹھائی ہے اور انہوں نے ان کو عورتوں کی تحقیر قرار دیا ہے- جس میں عورت کی نمائش ایک چیز کے طور پر کی جاتی ہے- اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے کئی پروگرام میں بھی کیا ہے ان کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی بہت اچھی طرح کامیاب ہو سکتی ہے- اس موقع پر انہوں نے اداکارہ ژالے سرحدی کی بھی تعریف کی جنہوں نے فلم میں آئٹم سانگ کرنے کے لیے عریاں لباس پہننے سے انکار کردیا تھا-

image


2: کبریٰ خان
حالیہ فلم سپراسٹار میں دھڑک بھڑک جیسے آئٹم سانگ کرنے والی کبریٰ خان نے بھی اس بات کی مذمت کی کہ وہ آئٹم نمبر نہیں کرنا چاہيں گی- اپنے اس آئٹم نمبر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس گانے کے حقیقی پس منظر اور بولوں سے ناواقف تھیں مگر وہ چونکہ کمٹ کر چکی تھیں اس وجہ سے مجبورا ان کو یہ سانگ کرنا پڑا مگر آئندہ آنے والے وقت میں وہ اس قسم کے کسی بھی گانے میں نظر نہیں آنا چاہیں گی-

image


3: اشنا شاہ
اشنا شاہ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی رائے کا اظہار بلا جھجک کرنے کے لیے مشہور ہیں- مشہور فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں رات کا نشہ پر رقص کرنے والی اشنا شاہ نے اس گانے کو آئٹم سانگ قرار دینے سے انکار کر دیا اور ان سے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو میں جب آئٹم سانگ کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں آئٹم سانگ نہیں کروں گی جو کرنا ہے وہ کر لے۔

image


4: حرا مانی
حرا مانی کا شمار چھوٹی اسکرین پر تییزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں سر فہرست ہوتا ہے- ان سے جب آئٹم نمبر کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا توا ن کا جواب بہت ذومعنی تھا- اور ان کا یہ کہنا تھا کہ آئٹم سانگ اگر فلم کی ضرورت ہے تو اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا مگر اس کا انحصار فلم کی ٹائپ پر ہوتا ہے- کچھ ایسی فلمیں بھی ہوتی ہیں جن میں آئٹم سانگ کی کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے تو ان فلموں میں آئٹم نمبر نہیں ہونا چاہیے- مگر ان سب باتوں کے ساتھ حرا نے یہ نہیں بتایا کہ وہ آئٹم نمبر کریں گی یا نہیں-

image


5: فہد مصطفیٰ
فہد مصطفی کا نام آج کل فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے- ان سے جب آئٹم نمبر کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا ردعمل بہت واضح تھا- ان کا یہ ماننا تھا کہ اگر کسی کو آئٹم نمبر نہیں پسند تو وہ نہ دیکھے- ان کے مطابق آئٹم نمبر فلموں کی ڈیمانڈ ہے اور اس کو دیکھنے والے انجوائے کرتے ہیں لیکن اگر کسی کو یہ پسند نہیں ہیں تو ان کو دیکھنے کے لیے کوئی مجبور نہیں کر رہا ہے-

image


6: نیلم منیر
نیلم منیر خلیل الرحمن قمر کی فلم کاف گنگنا میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں جس پر ان کو بہت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا- مگر اس حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ خود بھی آئٹم سانگ کرنے کے حق میں نہیں ہیں- مگر اس فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ یہ فلم آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی جا رہی تھی اس وجہ سے ملک کے وسیع تر مفاد میں انہوں نے آئیٹم سانگ کرنے کی پیش کش کو قبول کیا-

image


7: مائرہ خان
فلموں کی مشہور اداکارہ مائرہ خان نے آئٹم نمبر کے حوالے سے اس بات کا اظہار کیا کہ آئٹم نمبر آرٹ کی ایک صنف ہے- اس لیے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اس لیے ان کو ان پر کوئی اعتراض نہیں ہے-

image


8: مہوش حیات
مہوش حیات کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان قلم انڈسٹری میں سب سے زيادہ آئٹم نمبر کیے ہیں- اس حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ یہ ارٹ کی ایک قسم ہے اور اس کے ذریعے وہ ایک مضبوط ، اور طاقتور لڑکی کے کردار کو پیش کر رہی ہیں اور بحیثيت اداکارہ ان کا یہ کام ہے کہ ان کا پروڈیوسر ان کو جو کردار دے وہ اس کو نبھائیں- اس لیے ان کو اس میں کوئی برائی نظر نہیں آتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: