|
ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری شوبز سے جڑے ہر انسان کا خواب ہوتی ہے اس میں کام
کرنا اداکار کے لیول کو مزید بڑھا دیتا ہے ۔ پاکستان کے اداکار صلاحیتوں کے
اعتبار سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ ہماری فلم
انڈسٹری ابھی تک اتنی ترقی یافتہ نہیں ہے مگر اس کے باوجود یہاں کے
اداکاروں کی صلاحیتوں کے سبب ان کو ہالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملتا رہتا
ہے- اور وہ اس بڑے پردے پر بھی نہ صرف خود کو منواتے ہیں بلکہ وہاں سے
ایوارڈ جیت کر ملک کا نام بھی روشن کرتے ہیں
1: فرحان طاہر
قرحان طاہر کا تعلق پاکستان کے انتہائی کامیاب گھرانے سے ہے- فرحان طاہر کے
والد نعیم طاہر کا شمار پاکستان کے بہترین ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور
ان کے دادا امتیاز علی تاج اور حجاب امتیاز علی کا شمار پاکستان کے صف اول
کے مصنفین میں ہوتا ہے- فرحان طاہر نے اپنے کیرئير کا آغاز امریکہ کے مشہور
براڈ وے تھیٹر سے کیا ۔ انہوں نے چارلی ولسن وار ، الیژیم اور اسکیپ پلان
جیسی بڑی فلموں میں کام کیا- فرحان طاہر نے ہالی وڈ کی تیس فلموں اور وہاں
کے 50 ڈراموں میں بھی کام کیا ہے- اب فرحان طاہر ہالی وڈ کی فلم دا ونڈو
بھی پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں وہ بہت سارے پاکستانی اداکاروں کو بھی کاسٹ
کر رہے ہیں-
|
|
2: ضیا محی الدین
ضیا محی الدین کا شمار پاکستان کے ان لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے
فرحان طاہر کے بعد سب سے زیادہ ہالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر
دکھائے ہیں- ضیا محی الدین نے ہالی وڈ کی ایک بڑی فلم لارنس آف عربیہ سے
اپنے کیر ئير کا آغاز کیا اور اس کے بعد تقریباً 15 ہالی ووڈ کی فلموں میں
کام کیا اور کئی ڈرامے اور فلمیں پروڈیوس بھی کیں-
|
|
3: جمال شاہ
ایک آرٹ لور کے طور پر جمال شاہ کا نام پاکستان میں کسی تعارف محتاج نہیں
ہے- اداکاری کے شعبے میں پاکستان میں خود کو منوانے کے بعد انہوں نے 1991
میں ہالی ووڈ کی فلم کے ٹو میں کام کیا یہ فلم مکمل طور پر پاکستان ہی میں
شوٹ کی گئی- اس کے علاوہ انہوں نے برٹش ایوارڈ وننگ سیریز ٹریفک میں بھی
اداکاری کے جوہر دکھائے-
|
|
4: ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ نے سال 2013 میں فرحان طاہر کے مقابل ہالی وڈ کی ایک فلم میں
مرکزی کردار ادا کیا-
|
|
5: عدنان صدیقی
پاکستان کے صف اول کے اداکار عدنان صدیقی نے بھی ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ
انجلینا جولی کے مقابل فلم مائٹی ہارٹ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور
اس کو وہ اپنے سب سے بڑے خواب کی تکمیل قرار دیتے ہیں-
|
|
6: ساجد حسن
ساجد حسن نے بھی عدنان صدیقی کے ہمراہ فلم مائٹی ہارٹ میں کام کیا- یہ فلم
ڈینئل پرل نامی صحافی کی زندگی پر مبنی سچی کہانی پر بنائی گئی تھی-
|
|
7: سوہائے ابڑو
سوہائے ابڑو جو پاکستان میں کلاسیکل ڈانسر کے طور پر پہچانی جاتی ہیں- ہالی
ووڈ کی فلم مائی پیور لینڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور بہت جلد
فرحان طاہر کی فلم ونڈو میں بھی کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں-
|
|
8: سمیع خان
سمیع خان بھی فرحان طاہر کی فلم ونڈو سے ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنے
کیرئير کا آغاز کرنے والے ہیں ذرائع کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ پاکستان ہی
میں کی جائے گی-
|
|
9: فیصل قریشی
فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اب انہوں نے
بھی ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنےکے لیے پر تولنے شروع کر دیے ہیں- اور
بہت جلد ان کے چاہنے والے ان کو فرحان طاہر کی نئی آنے والی فلم ونڈو دیکھ
سکیں گے-
|
|