|
پیار کے لئے کوئی ایک دن منسوب کردینے والے کیا جانیں پیار تو بنا ہی ہر
چلتی ہوئی سانس کے لئے ہے۔۔۔شوبز کے ستاروں میں بھی پیار کی بہار بہت تیزی
سے پھیل رہی ہے اس سال۔۔۔خاص طور پر ان کے لئے جو اپنے ساتھ میں یہ دن
منائیں گے پہلی بار-
سجل اور احد
ایک دوجے کے لئے بنی یہ جوڑی اس سال منائے گی اپنا پہلا ویلنٹائن۔۔۔پیار کے
اظہار میں نا تو احد کنجوسی کرتے ہیں اور نا ہی سجل۔۔۔یہ سچ ہے کہ ابھی ان
کی شادی نہیں ہوئی لیکن اس رشتے کو گھر والوں نے اور دنا نے تو تسلیم کر ہی
لیا ہے۔۔۔تو کم سے کم ایک محبت سے بھرے جملوں کا تبادلہ، اچھا سا ڈنر اور
پھول تو اس ویلنٹائن ان کے لئے ضروری ہوں گے ہی-
|
|
یاسر اور اقراء عزیز
اس سال کی سب سے زیادہ مشہور شادی یاسر حسین اور اقراء عزیز منائیں گے شادی
کے بعد اپنا پہلا ویلنٹائن۔۔۔ہر موقع پر یہ جوڑی کچھ نا کچھ نیا اور انوکھا
ضرور کرتی ہے تو دیکھنا ہے کہ اس بار اپنے محبت اور پیار بھرے دلوں کو یہ
کس طرح سے مناتے ہیں-
|
|
حمزہ عباسی اور نیمل
یوں تو حمزہ عباسی شاید اس دن کو منانا پسند نا کریں لیکن سچ تو یہ ہے کہ
شادی کے بعد ان کی محبت کو منانے کے لئے بھی یہ پہلا ویلنٹائن ہے۔۔۔کچھ اور
نا سہی لیکن ایک سیلفی تو ایک ساتھ بنتی ہے۔۔۔اور اگر اس سیلفی میں شامل
ہوجائے پھول اور محبت بھرے دو الفاظ تو کیا برائی ہے-
|
|
حسن علی اور سمیعہ آرزو
پاکستانی کرکٹر حسن علی اور سمیعہ آرزو کو تو محبت دکھانے کے لئے کسی دن کی
ضرورت نہیں لیکن جب دن ہو ہی محبت کے اظہار کے لئے تو یہ کیسے پیچھے رہیں
گے۔۔۔شادی کے بعد اس ویلنٹائن کا اہتمام بھی ہوگا خاص۔۔۔کیونکہ ان کی فوٹو
شوٹ بھی ہوگی اور اس کا سوشل میڈیا پر چرچا بھی ہوگا-
|
|
سنیعہ شمشاد اور سید ہدایت
شادی کے بعد آسٹریلیا شفٹ ہوجے والی اداکارہ سنیعہ شمشاد کے لئے بھی محبتوں
کے تبادلے کا یہ خاص دن پہلی بار آئے گا۔۔۔تو مناتا تو ملک سے دور ہی جائے
گا لیکن ایک دوسرے کے پیار میں ڈوبا یہ جوڑا لازمی اس دن کو بھرپور انداز
میں منائے گا-
|
|