صاف چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں ۔۔۔ پاکستانی شوبز کے نوجوان اداکار جو چھپ چھپ کر پیار کر رہے ہیں

image


ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہوئے دوستی ہو جانا اور پھر اس دوستی کا محبت میں تبدیل ہو جانا ایک فطری بات ہے اور ایسی کئی شادیاں ایک مثال کی طرح موجود ہیں- جن میں ایمن اور منیب بٹ ، عائزہ خان اور دانش تیمور ، اقرا اور یاسر حسین کی مثالیں حالیہ دور کی ایک مثال ہیں- ایسے ہی کچھ نوجوان حوڑے حالیہ دنوں میں بھی ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں جن کے بارے میں یہی اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ جلد یا بدیر یہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ کسی بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیں گے- آج ہم آپ کو انہی جوڑوں کے بارےے میں بتائيں گے جو کہ ہر وقت اور ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف دیکھے جا رہے ہیں- بلکہ اپنے سوشل میڈيا سے ایک دوسرے کے لیے معنی خیز پیغامات بھی بھجوا رہے ہیں جس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے-

1: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر گزشتہ دو سالوں سے ہر جگہ ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں- کچھ انٹرویوز میں عاصم اظہر نے ہانیہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا ہے مگر ہانیہ نے ابھی تک ان کو ایک دوست سے زیادہ حیثیت دینے کا اظہار نہیں کیا ہے- مگر ہانیہ لوگوں کی باتوں کا اتنا خیال رکھنے والی اداکارہ نہیں ہیں اسی وجہ سے عاصم اظہر کے ساتھ گزارے وقت کو وہ اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شئير کرتی رہتی ہیں-

image


2: آئمہ بیگ اور شہباز شگری
اگرچہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں مگر اس کے حوالے سے افواہوں نے ابھی کچھ ہی دنوں سے زور پکڑنا شروع کیا ہے- اور ان افواہوں کا سبب شہباز شگری کی سوشل میڈيا پر لگائی گئی آئمہ بیگ کے ساتھ کی وہ تصاویر ہے جن کے کیپشن بہت ہی رومینٹک ہوتے ہیں جبکہ اس حوالے سے آئمہ بیگ کا رویہ خاصا محتاط ہے-

image


3: علیزے شاہ اور نعمان سمیع
یہ دونوں اداکار ابھی بہت کم عمر ہیں اور اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں ہیں- مگر ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی طرح یہ جلد ہی کوئی فیصلہ کن قدم اٹھا لیں گے- ان دونوں کی دوستی کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب کہ علیزے شاہ نے اپنی ایک سوشل میڈيا پوسٹ میں اپنی اور نعمان شاہ کی تصویر کے ساتھ یہ سوال کیا کہ کیا تم چاندنی راتوں میں میرے ساتھ رہنا چاہو گے؟ اس کے بعد سے ان دونوں کی سوشل میڈيا کی تصاویر کھلم کھلا اس بات کا اظہار کرتی نظر آئیں کہ ان دونوں کے بیچ کچھ تو چل ہی رہا ہے-

image


4: مشال خان اور علی انصاری
علی انصاری اور مشال خان کی دوستی زیادہ پرانی نہیں ہے ان کی دوستی کا پتہ لوگوں کو علی انصاری کی سوشل میڈيا کی پوسٹ اور ان کے اوپر لگائے گئے کیپشن سے ہوا- اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں اداکار ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں- اور ان کی تصاویر کو دیکھ کر واضح طور پر اندازہ ہوتا ہے کہ ان دونوں اداکاروں کا تعلق دوستی سے بڑھ کر ہی ہے-

image


5: ثنا جاوید اور عمیر جسوال
گزشتہ ہفتے ان دونوں سیلیبریٹیز کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس کی تردید ان دونوں کی جانب سے پر زور انداز میں کی گئی- مگر اس کے باوجود جہاں چنگاری ہوتی ہے دھواں بھی وہیں سے اٹھتا ہے- لہٰذا ہر جگہ پر ساتھ دیکھے جانے والے ان سیلیبریٹیز کے درمیان کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: