بائیس ماہ تک میں نے اپنے بچے کو ڈھونڈنے کے لئے ہر در کھٹکھٹایا۔۔۔شوبز کے ستارے جب اولاد کے دکھ سے گزرے

image


جمیل فخری
پاکستان کا ایک بہت ہی بڑا نام جمیل فخری ۔۔۔جن کی اداکاری نے آج تک دلوں پر راج کیا ہے۔۔۔اندھیرا اجالا میں کمال اداکاری دکھانے والے جمیل فخری نے اپنے جوان بیٹے کو امریکا تعلیم اور نوکری کی غرض سے بھیجا۔۔۔علی ایاز فخری انہیں اپنی جان سے بھی زیادہ پیارا تھا۔۔۔وہ چاہتے نہیں تھے کہ وہ انہیں چھوڑ کر باہر جائے لیکن بچوں کی ضد کبھی کبھی والدین کو ہار ماننی پڑجاتی ہے۔۔۔یوں علی ایاز امریکہ گئے اور ایک طویل عرصہ تک وہیں رہے۔۔۔انتقال کی خبر ملنے سے بائیس ماہ پہلے تک جمیل فخری اپنے بیٹے کی گمشدگی کی وجہ سے پریشان رہے۔۔۔وہ سفارتخانے سے لے کر ہر حکومتی سطح پر گئے لیکن ان کی سنوائی نا ہوئی۔۔۔ان کی آنکھیں دھندلی ہونا شروع ہوگئی تھیں اور دل بھی کمزور ہوگیا تھا۔۔۔جوان بیٹے کی تلاش میں یہ بوڑھا باپ در در بھٹکتا رہا اور تنگ آکر میڈیا سے رابطہ کیا۔۔۔صرف پانچ دن میں ہی سارے ادارے جاگ گئے۔۔۔اور خبر آگئی کہ ان کے بیٹے کو اغواہ کرکے، بری طرح قتل کرکے ختم کردیا گیا۔۔۔جمیل فخری کو جب یہ خبر ملی تو انہوں نے روتے ہوئے سب والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کو ملک سے دور نا بھیجیں ۔۔۔کیونکہ میری تڑپ مجھے ہر لمحہ یہ احساس دلاتی تھی کہ وہ میرے پاس نہیں تھا۔۔۔کچھ ہی عرصہ میں وہ بھی یہ صدمہ دل میں لئے دنیا سے چلے گئے-

image


اے نیر
پاکستان کا ایک اور بہت بڑا نام اے نیر جنہوں نے اپنی آواز سے کئی فلموں میں جان ڈالی اور جن کے گائے قومی نغمے بھی کافی مشہور ہوئے۔۔۔اے نیر کا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا اور وہ اپنے بیٹے ٹیپو کے لئے بہت فکر مند رہتے تھے۔۔۔مالی طور پر ان کا گھرانہ کوئی اتنا مستحکم نہیں تھا اور ان کے جواں سال بیٹے کو نشے کی لت نے گھیر لیا تھا۔۔۔ٹیپو اٹھائیس سال کا تھا اور گلوکاری کے علاوہ ڈرم بھی بجاتا تھا۔۔۔اے نیر نے کئی بار اس کا علاج کروانے کی کوشش کی لیکن وہ نوجوان اکثر سڑکوں پر نکل جاتا اور پھر اے نیر اسے ڈھونڈ کر لاتے۔۔۔ایک عرصہ تک اس کا علاج ہوتا رہا اور پھر ایک دن وہ دنیا سے چلا گیا۔۔۔یہ خبر اے نیر کو جیسے توڑ گئی۔۔۔ان کا دکھ اور ملال کم نہیں ہورہا تھا اور کچھ عرصہ بعد ہی وہ اس دنیا سے منہ موڑ کر چلے گئے۔۔۔

image


شبنم مجید
گلوکارہ شبنم مجید کی زندگی میں اس وقت طوفان آگیا جب ان کا سات سالہ بیٹا سیڑھیوں سے گر گیا۔۔۔جب وہ گرا تو ہی اس کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔۔۔کوئی سوچ نہیں سکتا کہ وہ اس وقت کس غم کی اور درد کی کیفیت سے گزر رہی تھیں۔۔۔وہ اپنے شوہر طبلہ نواز واجد علی واجد کے ساتھ لاہور میں ہی رہتی تھیں اور لکی علی ان کا بہت ہی لاڈلا بیٹا تھا۔۔۔ہسپتال پہنچنے کے بعد بچے کی حالت نہیں سنبھلی اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔۔۔یہ صدمہ شبنم مجید کی زندگی کو یکسر بدل گیا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: