|
انڈسٹری میں آگے بڑھنے والے لوگوں میں زیادہ تر ایسے ہیں جنہیں ڈانس کرنے
کا بہت شوق ہے اور ان میں سے اکثر کا ڈانس دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کا مقابلہ
شاید کسی سے بھی کرنا مشکل ہے۔۔۔لیکن کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جن کے ڈانس
دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ انہیں ناچنے سے تو کیا ہلنے سے بھی منع کردیا
جائے-
ماورہ حسین
اداکاری اور خوبصورتی میں ماورہ کو نمبر دینا مشکل نہیں لیکن جہاں بات آئی
کمر ہلانے کی تو وہیں سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ ناچ نا جانے آنگن ٹیڑھا۔۔۔فلم
’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ میں ماورہ اور فہد مصطفیٰ کی جوڑی کو ڈانس کرتے
دکھایا گیا۔۔۔جس میں فہد مصطفیٰ نے تو بہت پر اعتماد انداز میں اپنی
پرفارمنس دی لیکن ماورہ کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ کسی چھوٹی بچی کو بغیر
پریکٹس کے شادی میں کھڑا کردیا جائے اور وہ گھبرا کر اپنے اسٹیپ روبوٹ کی
طرح دیتی جائے۔۔۔ماورہ کی یہ پرفارمنس کسی مذاق سے کم نہیں تھی-
|
|
کبریٰ خان
مانا کہ کبریٰ کے اندر اسٹائل ہے، اداکاری بھی ہے لیکن ڈانس کرنا ان کے بس
کی بات نہیں۔۔۔فلم پرواز ہے جنون میں ایک ڈانس سیکوینس کے دوران ان کی
تھوڑی سی ہی پرفارمنس نے مایوسی کے پہاڑ توڑ دیئے۔۔۔سپاٹ چہرے کے ساتھ سخت
جسم کو گھمانا ان کے لئے خاصا مشکل نظر آیا۔۔۔پھر ایک فلم میں باقاعدہ آئٹم
سانگ کیا ’’دھڑک بھڑک‘‘ لیکن بھلا ہو اس کا جس نے انہیں اس گانے پر پرفارم
کرنے کے لئے چنا۔۔۔آٗٹم نمبر میں عام گانوں سے زیادہ ڈانس اور ادائیں ہوتی
ہیں لیکن کبریٰ کے لئے یہ دونوں لفظ بے معنی ہیں-
|
|
مایا علی
مایا علی یوں تو اب کافی بہتر ہوگئی ہیں لیکن ناچنے میں ابھی بھی ان کو بہت
ٹریننگ اور پریکٹس کی ضرورت ہے۔۔۔ان کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ دیکھنے والوں کے
لئے ان کا گانا ـ’’بلما بھگوڑا‘‘ ایک تفریح بن گیا۔۔۔اس کے اندر مایا علی
نے خود کو کافی برے انداز میں پیش کیا۔۔۔وہ جتنی معصوم ہیں اس گانے میں
اتنی ہی تیز اور عمر سے بڑی لگیں۔۔۔اس گانے کی ویڈیو تو ویسے بھی بری تھی
لیکن مایا علی کا ڈانس اس سے بھی زیادہ برا تھا۔۔۔شاید وہ صرف خاندان کی
شادیوں پر ہی اچھا پرفارم کر لیتی ہیں-
|
|
بلال اشرف
خالی باڈی بنانے سے پیٹ نہیں بھرتا میرے بھائی۔۔۔کوئی جاکر یہ بات بلال
اشرف کو سمجھائے۔۔۔جو پرانی فلموں کے معمر رانا بن کر سخت قسم کے ڈانس مووز
کریں گے اور ہیرو بن جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں۔۔۔ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس
کرتے ہوئے بھی انہیں یہ خیال نہیں آیا کہ مقابلہ کتنا سخت ہے۔۔۔ان کے چہرے
پر تاثرات ایسے تھے جیسے وہ سوچ رہے ہوں کہ یہ میں کیا کر رہا ہوں۔۔۔انہیں
آگے بڑھنے کے لئے اور خاص طور پر فلمز میں منوانے کے لئے اس پر توجہ دینے
کی ضرورت ہے-
|
|