میں صرف سات سال کی تھی جب میرے شوہر نے ورلڈ کپ جیتا۔۔۔کامیاب دوسری شادیاں کرنے والے ستارے

image


شوبز کی اس دنیا میں روز کسی نا کسی حوالے سے سلیبریٹیز کو خبر بنایا جاتا ہے لیکن اکثر ان خبروں میں چھپی سچائیاں کئی زندگیوں میں تبدیلی لے آتی ہیں۔۔۔دوسری شادی میں ضروری نہیں کہ ہمیشہ مصالحہ یا طنز شامل ہو۔۔۔اکثر دوسری شادیاں کسی مقصد سے بھی کی جاتی ہیں اور ان کی کامیابیاں اس بات کی ضمانت ہے کہ رشتے اگر دل سے ہوں تو پھر جڑ کر ہی رہتے ہیں-

محمود اسلم اور امبر نوشین
بلبلے کے محمود صاحب یوں تو ڈرامہ میں اکثر مومو سے چھپ کر اور کبھی کبھی ان کے سامنے دوسری شادی کے چکر میں نظر آتے ہیں، لیکن اصل زندگی میں وہ دو شادیوں کا شکار رہ چکے ہیں۔۔۔ان میں سے پہلی شادی تو ختم ہوگئی تھی لیکن دوسری ان کی زندگی میں میڈیا کی دنیا سے ہی شامل ہوئیں۔۔۔پہلی بیگم سہگل گھرانے سے تھیں اور ان سے محمود صاحب کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔۔۔دوسری شادی جب انہوں نے امبر نوشین سے کی تو اس سے پہلے ہی ان کی علیحدگی ہوچکی تھی اور امبر کے ساتھ انہوں نے زندگی کو ایک نئے انداز میں گزارنا شروع کیا۔۔۔اب اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں اور وہ انتہائی خوش اور مطمئن زندگی گزار رہے ہیں

image


عابد علی اور رابعہ نورین
اداکار عابد علی گو اب دنیا میں نہیں لیکن ان کی اپنی پہلی بیگم سے علیحدگی میڈیا کے لئے ایک عرصہ تک خبر بنی رہی۔۔۔لیکن عابد علی نے کبھی اس بات کا جواب نہیں دیا اور ان کی دوسری شادی کے بعد انہیں خوش دیکھ کر کسی کی اتنی ہمت بھی نہیں ہوئی کہ ان سے اس طرح کی بات کرتا۔۔۔عابد علی نے حمیرا چوہدری سے بھی پسند کی شادی کی تھی لیکن جب دوسری بار پسند کی شادی کی تو حمیرا چوہدری کو طلاق دے دی۔۔۔رابعہ نورین شادی سے پہلے ایئر ہوسٹس کی نوکری کرتی تھیں اور ان سے شادی کے بعد عابد علی نے اپنی پہلی فیملی سے کافی حد تک کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔۔۔تو دوسری شادی ان کی کامیاب رہی

image


وسیم اکرم اور شنیرا اکرم
وسیم اکرم کی زندگی میں اس وقت طوفان آگیا جب اچانک ہی ان کی پہلی بیگم ہما وسیم شدید بیمار ہوئیں اور دنیا سے چلی گئیں۔۔۔ایک بہت ہی خوبصورت جوڑی تھی اور وسیم اکرم اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ تنہا رہ گئے۔۔۔کافی عرصہ تک ان کے حوالے سے اسکینڈل آتے رہے کہ شاید وہ سشمیتا سین سے شادی کر رہے ہیں یا کسی اور سے۔۔۔لیکن پھر کچھ عرصہ پہلے ان کی زندگی میں شنیرا آئیں او رزندگی کا رخ بدل گیا۔۔۔شنیرا اور وسیم اکرم کی عمر میں اتنا فرق ہے کہ جب 92 کا ورلڈ کپ تھا تو شنیرا صرف سات سال کی تھیں۔۔۔اور یہ شادی بہت ہی کامیاب رہی ہے۔۔۔اب ان کی زندگی میں ایک بیٹی کا اضافہ بھی ہوچکا ہے اور یہ دوسری شادی وسیم اکرم کی عزت اور شہرت میں مزید اضافہ لائی ہے-

image


عتیقہ اوڈھو اور ثمر علی خان
خوبصورت اداکارہ اور سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی عتیقہ اوڈھو کی دو شادیاں ہوئیں اور اس وقت ان کی عمر کافی کم تھی۔۔۔پہلی شادی میں وہ دو بچوں کی ماں بنیں جب ان کی عمر محض انیس برس تھی اور دوستی شادی سے ان کی ایک بیٹی ہوئی لیکن وہ بھی چند عرصہ میں ہی ختم ہوگئی۔۔۔آٹھ سال پہلے انہوں نے زندگی میں ایک بار پھر شادی کرنے کا سوچا اور پی ٹی آئی کے ممبر ثمر علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔۔۔یہ ان کا بہت ہی بہترین فیصلہ ثابت ہوا اور آج وہ کافی خوش حال زندگی گزار رہی ہیں

image
YOU MAY ALSO LIKE: