اس پولیس والے نے میری بھنویں تک شیو کردیں۔۔۔اداکارائیں جنہوں نے مظالم کا سامنا کیا

image


اسٹیج اور فلم کی اداکارائیں اکثر ایسے کئی مظالم کا شکار ہوجاتی ہیں جس میں ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔۔۔سب انہیں ہی اس کا ذمہ دار سمجھتے ہیں اور ان کا درد کبھی کسی کو محسوس نہیں ہوتا۔۔۔اگر وہ غلط ہیں تب بھی ظلم کا کوئی جواب اور کوئی دلیل قابل قبول نہیں۔۔ماضی میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے یہ ظلم کبھی اپنوں سے اور کبھی دوسروں کے ہاتھوں برداشت کئے-

نرگس
اسٹیج کی مشہور آرٹسٹ نرگس نے اعلان کیا تھا کچھ عرصہ پہلے کہ انہوں نے خود کو میڈیا کی دنیا سے کنارہ کشی کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔۔۔لیکن کچھ ایسی باتیں ہیں جو آج بھی نرگس سے جڑی ہیں۔۔۔اسٹیج اور فلمز میں راج کرنے والی اس اداکارہ کے پیچھے ایک زمانے میں پولیس والا لگ گیا اور پھر وہ ان سے پیسے بھی طلب کرنے لگا۔۔۔2002 میں انسپیکٹر عابد باکسر نرگس کے گھر میں گھسا جس وقت ان کی فیملی کے دیگر افراد بھی موجود تھے اور ان کے سامنے انہیں بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنایا۔۔۔وہ ایک ہی دن میں دو بار ان کے گھر گھسا۔۔۔پہلے شام ساڑھے سات بجے اور اس وقت گھر میں موجود ان کی بہن دیدار، بھابھی نیلم، بھتیجوں اور گھر کے دیگر نوکروں کو گن پوائنٹ پر ہراساں کیا اور نرگس کو اتنا مارا کہ ان کا جسم نیلا ہوگیا۔۔۔ساتھ ہی ان کی بھنوؤں کو بھی صاف کردیا۔۔۔یہ کرنے کے بعد بھی وہ اپنا ایک بندہ وہاں چھوڑ گیا۔۔۔اور رات دو بجے واپس آکر انہیں ڈھائی گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا۔۔۔ان کے بالوں کو چھری سے کاٹ دیا ۔۔۔انتالیس زخم تھے جو نرگس کے جسم پر لگے تھے اور یہ وہ بربریت تھی جس کا حساب بہت مشکل تھا۔۔۔

image


عندلیب
پاکستانی سینما انڈسٹری کا ایک خوبصورت چہرہ عندلیب جنہوں نے 1996 فلم ’’گھونگھٹ میں بھی کام کیا۔۔۔لالی ووڈ کی وہ اداکارہ تھیں جنہیں تیزاب پھینک کر جھلسا دیا گیا۔۔۔ان کی دوستی سیالکوٹ کے ایک بہت بڑے صنعت کار حنیف گھمن سے ہوگئی تھی اور وہ کافی عرصہ تک اس تعلق میں رہیں لیکن جب وہ اس رشتے سے واپس اپنی زندگی میں جانے لگیں تو حنیف گھمن کو یہ برداشت نا ہوا اور اس نے انہیں تیزاب سے جھلسا دیا۔۔۔عندلیب کے چہرے کی کئی سرجریز ہوئیں۔۔۔وہ بہتر بھی ہوگئیں لیکن انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی اختیار کر لی۔۔۔

image


نادرہ
خوبصورت لالی وڈ کی اداکارہ جس کے دیوانوں کی کوئی تعداد مقرر نہیں تھی۔۔۔وہ نا صرف حسین عورت تھی بلکہ اس کا دل بھی بہت بڑا تھا۔۔۔انسانیت کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی تھی اور کرتی بھی تھی۔۔۔نادرہ نے فلم انڈسٹری کو آٹھ سال دئیے جن میں پنجابی اور اردو دونوں فلمز شامل ہیں۔۔۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نادرہ ایک دن میں ناچنے کے باون سے ستاون لاکھ کما لیا کرتی تھی۔۔۔وہ انڈسٹری میں سب سے بڑی گاڑی میں اور سب سے زیادہ اسٹائل میں اپنی اینٹری دیا کرتی تھی۔۔۔لیکن قدرت نے کچھ ایسا کھیل کیا کہ اس کے دشمنوں کی تعداد بھی بڑھتی گئی اور ایک شام اسے گولیوں سے اڑا دیا گیا۔۔۔اگر اس کی سزا حسن تھا تو بھی اس میں اس کی سزا بہت سفاکانہ ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: