پاکستانی شوبز سے جڑی ہستیوں کی ایسی غیر فطری موت جو کہ آج تک ایک معمہ ہے

image
 
موت انسانی زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے مگر جب یہ موت غیر فطری انداز میں ہو تو سب کے لیے سوالیہ نشان بن جاتی ہے اور ہر کوئی اس کی وجوہات جاننے کے لیے مشتاق ہوتا ہے ۔ شوبز سے جڑی ہستیوں کی زندگیاں تو ویسے بھی خبروں کی زد میں رہتی ہیں مگر ان کی اچانک موت کی خبر ایک بڑی خبر بن جاتی ہے- ایسے ہی کچھ اداکاروں کی موت کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے جن کی موت ان کے چاہنے والوں کے لیے ایک صدمے کے ساتھ ساتھ ایک بڑا سوالیہ نشان لیے ہوئے بھی ہے-
 
1: رفیع خاور
رفیع خاور جن کو ان کے چاہنے والے ان کے اصل نام سے زیادہ ننھا کے نام سے جانتے ہیں الف نون میں اپنی بہترین کردار نگاری کے سبب عوام کے دلوں میں بہت خاص مقام رکھتے تھے- ڈراموں اور فلموں میں انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے شعبے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے مگر 26 جون 1986 میں انہوں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی- ان کے حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے ساتھی اداکارہ نازلی سے محبت میں ناکامی کے بعد خودکشی کی- مگر اب تک ان کی موت کی اصل وجوہات سے ان کے چاہنے والے لا علم ہیں-
image
 
2: سلطان راہی
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ فلموں میں اداکاری کا اعزاز حاصل کرنے والے سلطان راہی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے- 9 جنوری 1996 کو اسلام آباد سے واپسی پر ثمن آباد چونگی کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے سبب ان کی گاڑی بے قابو ہو گئی اور کچے میں اتر گئی- اس وقت میں نامعلوم افراد نے ان کو گولی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا- ان کی قتل کی اصل وجوہات بھی سامنے نہ آسکیں-
image
 
3: ماروی
فلموں کی اداکارہ ماروی کو ان کے ایک دل جلے عاشق نے کراچی میں طارق روڈ کے سگنل کے پاس 25 اگست 1998 میں اپنی گولی کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا-
image
 
4: نادرہ
اداکارہ نادرہ کو 1995 میں ایک ہوٹل سے نکلتے ہوئے نامعلوم افراد کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا- ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا پہلا شک ان کے شوہر پر تھا تاہم ان کے قتل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی-
image
 
5: بلال خان
گیارہ اگست 2010 کو نوجوان اداکار بلال خان اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل ڈرامے کے سیٹ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے-
image
 
6: وحید مراد
پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد 46 سال کی عمر میں اپنے بستر پر مردہ اس حالت میں پائے گئے کہ ان کے منہ میں ایک پان تھا ان کی موت کے حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی مگر کچھ لوگ اس موت کو غیر فطری قرار دیتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: