تیس سال سے اوپر کی ہوگئیں لیکن شادی کا کوئی نام نہیں۔۔۔پاکستانی اداکارئیں تیس سال کے بعد بھی کنواری

image


پاکستانی معاشرے میں جہاں لڑکی کی عمر ہوئی تیس سال۔۔۔وہیں اٹھا یہ سوال کہ شادی کا کیوں نہیں آیا اب تک خیال۔۔۔لیکن ہماری اداکارائیں اب تک کیوں ہیں کنواری یہ پوچھنے کی بھلا کس کی ہے مجال۔۔۔شاید زندگی میں کوئی آیا نہیں یا آیا تو اس کی گلی نہیں دال۔۔۔

صبا قمر
حسین، اسمارٹ اور ذہین سب کچھ تو ہے ہماری اس لڑکی کے پاس لیکن بھلا کیا وجہ ہے کہ اپریل میں سینتیس برس کی ہونے کو ہے اور شادی کا کوئی دور دور تک نشان نہیں۔۔۔صبا قمر نے خود کو پاکستان اور بھارت دونوں جگہ منوالیا لیکن پیا دیس کے لئے ابھی بھی امتحان پار نہیں کرپائیں۔۔۔چار سال ہوگئے ہیں تیس کی ہوئے لیکن کوئی خبر رشتے تک کی نہیں

image


مہوش حیات
وہ تمام مائیں جو اپنے بیٹوں کے لئے چاند کا ٹکڑا ڈھونڈتی ہیں لیکن ان کی تلاش کو نہیں ہوتا کوئی اختتام۔۔۔خبر یہ ہے کہ ایسی ایک لڑکی کا ابھی تک آیا ہی نہیں کوئی شادی کا پیغام۔۔۔جی ہاں مہوش حیات آٹھ سال پہلے ہی ہوچکی ہیں تیس سال کی لیکن ایشیا کی نویں حسین عورتوں میں شامل ہونے والی اس اداکارہ کی زندگی میں کوئی سورج ابھی تک نہیں آیا جسے کہہ سکیں کہ چاند سورج کی جوڑی۔۔۔

image


ماریہ واسطی
گیارہ سال پہلے تیس سال کی ہوئی تھیں اور ابھی تک انہیں زندگی کا شہزادہ نہیں ملا۔۔۔ایک شو میں ماریہ واسطی نے کہا تھا کہ میں بہت بار بیوی بن چکی ہوں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ ایک بار بھی اصلی زندگی کی دلہن نہیں بنیں۔۔۔وقت کا پہیہ گھوم رہا ہے اور دو سال بعد چالیس سال کا دروازہ بھی بجنا شروع ہوجائے گا۔۔۔ماریہ کی اداکاری تو کمال ہے ہی لیکن زندگی میں بھی اگر کوئی محبت کرنے والا ساتھی مل جائے تو کمال ہوجائے

image


جیا علی
لمبی اور پر اعتماد۔۔۔لیکن چھیالیس سال کی ہونے کو ہیں۔۔۔جیا علی کی زندگی میں ابھی تک نہیں آیا ان کے خوابوں کا شہزادہ۔۔۔تیس سال گزرے تو زمانہ ہوا۔۔۔اور ابھی تک کسی شو میں انہوں نے اپنی شادی کا تذکرہ تک نہیں کیا۔۔۔اکلوتی بہن ہیں لیکن بھائیوں کو بھی نہیں اس بات کا خیال۔۔۔کبھی تو ہوگا شادی کا سوال

image


نیلم منیر
یہ لڑکیاں تو ماؤں کو اور بیٹوں کو ہی نہیں پورے خاندان کو پسند آجاتی ہیں۔۔۔بلی جیسی آنکھوں والی اس لڑکی کی عمر چھتیس ہونے کو آئی ۔۔۔لیکن ابھی تک شادی کے لئے کسی کو نا بھائی۔۔۔آخر ایسی کیا ہے برائی۔۔۔تیس سال گزرے بھی عرصہ ہوا ۔۔اب نیلم کی شادی کی خبر آہی جانی چاہئے

image
YOU MAY ALSO LIKE: