فرصت کو غنیمت جانیں آن لائن کورسز کریں اور ہنر مند ہو کر پیسے کمائیں

image


دنیا بھر میں کرونا وائرس نے عام انسان کی زندگی کو ایک بریک لگا دیا ہے بہت زیادہ مصروف لوگوں کی زندگیاں ایک دم فرصت کا شکار ہو گئی ہے- کچھ دن قبل جن لوگوں کو اپنی زندگی کے چوبیس گھنٹے کم لگتے تھے اب ان ہی لوگوں کو سونے کھانے اور ٹی وی دیکھنے کے بعد بھی بہت وقت فراغت کا مل رہا ہے- اس وجہ سے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ زندگی میں ملنے والی اس فرصت کو غنیمت جانیں اور اس کا استعمال گھر بیٹھے کوئی ہنر سیکھ کر کریں-

1: فری لانسنگ کورس
دنیا بھر میں اس وقت فری لانسر کے طور کام کرنا ایک بہت فائدہ مند صنعت کی صورت اختیار کر چکا ہے یہ کورس گھر بیٹھے کیا جا سکتا ہے اور بہت سارے ادارے اس کورس کو آن لائن کروا رہے ہیں- ان کورسز میں ویب سائٹ ڈیزائننگ ، فوٹو شاپ ، کانٹینٹ رائٹنگ وغیرہ بھی سکھایا جاتا ہے-

image


2: یو ٹیوب چینل
آپ آن لائن یو ٹیوب چینل بنانا بھی سیکھ سکتے ہیں اور اس چینل کے ذریعے ویڈیوز بنا کر پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں اور اس کا پورا طریقہ کار گوگل اور یو ٹیوب پر موجود ہے-

image


3: گرافک ڈيزائننگ
آج کل کا دور چونکہ سوشل میڈیا کا ہے اس لیے یہاں گرافک ڈیزائئنگ بھی بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس کے ماہر دنیا بھر میں لاکھوں کما رہے ہیں- اس کو سیکھنے کے لیے مختلف ادارے آن لائن کورسز کی سہولت فراہم کر رہے ہیں جن میں داخلہ لے کر ان چھٹیوں کو مثبت طریقے سے گزارا جا سکتا ہے-

image


4: بیکنگ کورس
آن لائن کورسز کے ذریعے خواتین بھی اپنی قابلیت میں اضافہ کر سکتی ہیں اور مختلف قسم کے بیکنگ کورس کر کے بیکری آئٹم بنانا سیکھ سکتی ہیں- اور اس سے نہ صرف اپنے گھر والوں کے لیے مزے مزے کی چیزیں بنا سکتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس ہنر کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کر کے معاشی فوائد بھی حاصل کر سکتی ہیں-

image


5: بیوٹیشن کورس
خواتین آن لائن بیوٹیشن کے کورس بھی کر سکتی ہیں جس میں وہ میک اپ کے نت نئے انداز نہ صرف سیکھ سکتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ مہندی لگانا بھی سیکھ سکتی ہیں- اور اس وقت کیا جانے والا یہ کورس ضائع نہیں ہو گا بلکہ جب لاک ڈاؤن کا وقت ختم ہو گا تو یہی سیکھا جانے والا کورس آنے والے وقت میں مفید ثابت ہو سکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: