1۔مگرمچھ:ویسے تو مگر مچھوں کا اپنا ایک مخصوض رنگ ہوتا
ہےلیکن دنیا میں کچھ ایسے بھی مگرمچھ پاے جاتے ہیں جن کا رنگ سفید ہوتا
ہےاور آنکھیں لال رنگ میں ہوتی ہیں ان کے سفید رنگ کی وجہ سےانھیں پانی کے
اندر آسانی سے دیکھا جا سکتا ہےان کی نظرعام مگرمچھ کے مقابلے میں تھوڑی کم
ہوتی ہےیہ مگرمچھ زیادہ ترچڑیاگھروں میں دیکھنے کو ملتے ھیں
کچھوا:سفید کچھوے عموما 2طرح کے ہوتے ھیں ایک تو پورے سفیداور دوسرے سفید
تو ہوتے ھیں لیکن انکے شیل(خول)کا رنگ ہلکا بھورا ہوتا ہےدوسرے کچھووں کے
مقابلے میں ان کی زندگی کا دورانیہ کم ہوتا ہے نایاب ہونے کی وجہ سے سمندر
میں کم ہی نظر آتے ھیں
گوریلا:سفیدگوریلادنیا کی تاریخ میں پہلاگوریلاہےجو1966 میں منظرعام پرآیا
اس کا نام اسنو فلیک ہے جس
شکاری نے اس کو پکڑا اس کے مطابق اس گوریلا کے تمام فیملی میمبرز مارے گے
اس سفیدگوریلا کو برسلونا میں بیچا گیا بیالوجسٹ کے مطابق دنیا میں 22 سفید
گوریلاپیدا ہوے ھیں جس میں سے 10 ھی بڑے ہو پاے جن میں سے پہلا اسنوفلیک ہے
ہرن:ہرن کاشمارویسے ہی خوبصورت جانوروں میں ہوتا ہے لیکن اگرہرن کا رنگ
سفید ہو توان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے دنیا کے مختلف علاقوں
میں سفید ہرن پاے جاتے ھیں انگلينڈ اور امریکہ کے مقابلے میں سفید ہرن کی
تعداد نیویارک میں سب سے زیادہ ہے نیویارک کے شہر سینیکا میں سفید ہرن کی
تعداد 300 سے زائد ہے جس جگہ یہ ہرن موجود ھیں اس جگہ کو ایک امریکن بزنس
مین خرید کر پارک بنوا دیا ان ہرنوں کے شکار پر پابندی بھی عائد کی گی ہے
تا کہ ان کی نشونما میں اضافہ ہو سکے
زیبرا:عام طور پر پائے جانے والے زیبرا کالی دھاریوں والے ہوتے ھیں لیکن
کچھ زیبرا ایسے بھی ھیں جن کا رنگ سفیدہوتاہےان کا رنگ مکمل سفید نہیں ہوتا
بلکہ ان پر موجود دھاریاں انتہائی ہلکے رنگ کی ہوتی ھیں دور سے دیکهنے پر
ان کا رنگ مکمل طور پر سفید نظر آتا ہے اس طرح کےزیبرا لاکھوں میں کوئ ایک
پیدا ہوتے ھیں
بلوویل :بلوویل سمندرکابڑاآبی جانور ہےلیکن آسڑیلیا میں ایک بلو ویل ایسی
ہےجس کارنگ سفید ہےکہاجاتا ہےکہ یہ دنیا کی واحدسفیدویل ہےجس کو1990میں
دیکھا گیا اس کا نام میگالو ہےاس کی پیدائش1986 سے 1989 کے درميان ہوئی اور
اس وقت اسکی عمر31 سال ہے آسٹریلین گورنمنٹ نے وزیٹرز کواسے دیکھنے کی
اجازت دے دی ہےلیکن اس 500میٹر کے فاصلے سے ہی دیکھا جا سکتا ہےاس کا وزن
40 ٹن اورجسامت15 میٹر
شیر:شیر کو جنگل کا بادشاہ بھی کہاجاتا ہے اور ایساہے بھی تمام جانور کی
طرح شیرکو بھی رنگ میں دیکھا گیا ہے یہ شیر عام شیروں کی طرح ہی ہوتے ھیں
لیکن ان کا رنگ سفید ہونے کی وجہ سےنایاب جانے جاتے ھیں ان نایاب شیروں کی
قیمت بلیک مارکیٹ بہت زیادہ ہے یہ جانوربھی لاکھوں میں کوئی ایک پیدا ہوتا
ہے یہ سفید شیر زیادہ ترچڑیا گھر میں دیکهنے کو ملیں گے |