میں نا جانوں کی سائرہ سے اب لوگ تنگ آگئے ہیں۔۔۔پاکستانی ڈراموں کے ناقابل برداشت کردار

image


ڈرامہ اچھا خاصا چل رہا ہوتا ہے کہ اس میں کوئی ایک کردار ایسا بن جاتا ہے جسے برداشت کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔۔۔پچھلے کچھ عرصے میں حد سے زیادہ پسند کئے جانے والے ڈراموں میں بھی ایسے کئی کردار ہیں جنہیں لوگوں نے صرف اس لئے برداشت کیا کیونکہ ڈرامہ دیکھنا تھا۔۔۔اور کچھ کو برداشت کئے بغیر ڈرامہ بیچ میں ہی چھوڑدیا

میں نا جانوں کی سائرہ
صنم جنگ کو لوگ بہت چاہتے ہیں لیکن ان کے حالیہ ڈرامے ’’میں نا جانوں‘‘ میں ان کے کردار کی خوامخواہ بنائی جانے والی بیچاری صورت کو لوگوں نے برداشت کرنے سے انکار کردیا ہے۔۔یوں تو ڈرامہ بھی اپنی مقبولیت کا گراف عرصہ ہوا کھو چکا ہے اور کہانی بھی ایسا لگتا ہے کہ بڑھ نہیں رہی بلکہ گھسیٹی جا رہی ہے۔۔بے شک صنم جنگ ایک پائے کی اداکارہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کلاس ڈرامے کئے ہیں ۔۔۔ان سے جڑا کوئی بھی ایسا ڈرامہ لوگ نہیں برداشت کر پارہے جس کی اپنی مقبولیت ختم ہوچکی ہے۔۔۔شاید اس ڈرامہ کو چننا ان کی بہت بڑی غلطی تھی-

image


عہد وفا کا شازین
عثمان خالد بٹ ایک بہت ہی کامیاب اداکار ہیں لیکن کبھی کبھی انسان اداکاری کرتے ہوئے یہ بھول جاتا ہے کہ وہ برداشت کی سرحد سے باہر نکل گیا ہے۔۔۔سب سے پہلے تو عثمان خالد بٹ دوستوں کے گروپ میں سب سے بڑی عمر کے لگ رہے تھے اور دوسری طرف ان کی اداکاری میں ایکسپریشنز کی یا تو بہت زیادتی نظر آئی یا پھر شدید کمی۔۔۔شاید وہ اس کردار کو لے کر کافی کنفیوز ہوگئے-

image


میرے پاس تم ہو کی مس ہانیہ
حرا مانی نے پاکستان کے سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والے ڈرامے میں جو کردار نبھایا وہ انتہائی بچکانہ تھا۔۔۔پہلے سین میں ہی ان کی شخصیت میں جھول نظر آنے لگا۔۔۔ان کا حلیہ اور ان کے بولنے کا انداز دونوں ہی اس کردار کی نفی کرتے نظر آئے۔۔۔وہ ایک استاد بنی تھیں لیکن حساسیت سے زیادہ ان کے کردار میں فلرٹ نمایاں تھا۔۔۔اور وہ تعلیم سے زیادہ ایک بچے کے ماں باپ سے متعلق زیادہ تشویش میں نظر آئیں۔۔۔ان کا کردار کافی سوالیہ نشان بنا اور وہ اسے بہت بہتر نبھا سکتی تھیں لیکن ناکام رہیں-

image


میرا دل میرا دشمن کی چچی
پروین چچی کا کردار نبھانے والی یہ خاتون اس ڈرامہ میں تمام تر کوششوں کے باوجود کسی بھارتی ڈرامہ کی کمولیکا ہی لگ رہی ہیں۔۔۔ان کی اداکاری میں اتنی زیادہ بناوٹ ہے کہ لوگوں کو ڈرامہ سے ہی چڑ ہونے لگی ہے۔۔۔ان کی اپنی بیٹی جو اس ڈرامہ میں ضدی بنی ہے بہت اچھی اداکاری کرتی نظر آئی لیکن بد قسمتی سے وہ اس کی اداکاری پر بھی اپنی اوور ایکٹنگ سے وار کردیتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: