میری ماں نے مجھے شوبز میں میرے باپ سے بدلہ لینے کے لیے بھیجا۔۔۔اداکاروں کے والدین کے ایسے مطالبے جو اختلافات کا سبب بنے

image


شوبز سے جڑے لوگ جو ہمارے سامنے اسکرین پر مختلف کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں ان کی اصل زندگی بھی بہت ساری پوشیدہ کہانیاں لیے ہوئے ہوتی ہے- اس کہانی کے کردار کبھی تو ان کے والدین ہوتے ہیں کبھی ان کے جیون ساتھی اور کبھی ان کے بچے ہوتے ہیں- ان تعلقات میں اختلافات ہونا ایک فطری امر ہے ایسے ہی کچھ سیلیبریٹیز کی کہانیاں آج ہم آپ کو بتائیں گے-

1: نور بخاری
نور بخاری کا شمار ایک زمانے میں فلموں کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا تھا مگر اب انہوں نے اپنے طرز زندگی میں بڑی تبدیلی کی ہے اور شوبز کو چھوڑ کر دین کی راہ کو اختیار کر لیا ہے- اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ جب نور نے اپنے عروج کے زمانے میں شادی کے لیے وکرم نامی ایک بھارتی بزنس مین کا انتخاب کیا تو اس کا ان کے والدین کو بہت دکھ ہوا اور انہوں نے اس وجہ سے نور سے قطع تعلق بھی کر لیا- مگر پھر اس شادی کی ناکامی کے بعد نور واپس پاکستان آگئيں اور انہوں نے اپنے والدین سے اپنی غلطی کی معافی مانگ کر ان کو راضی کر لیا-

image


2: صاحبہ
صاحبہ ماضی کی مشہور اداکارہ نشو کی بیٹی تھیں جن کو انہوں نے انتہائی کم عمری ہی میں شوبز کے شعبے میں متعارف کروا دیا تھا- صاحبہ کی معصومیت کے سبب قلم بینوں نے ان کو بہت پسند کیا اور انہوں نے اس شعبے میں بہت تیزی سے ترقی کی اور ان کا مستقبل بہت روشن نظر آرہا تھا۔ نشو نے صاحبہ کے والد کے علاوہ بھی تین شادیاں کی تھیں اور نشو کی خواہش تھی کہ صاحبہ اپنے کیرئیر پر توجہ دیں- مگر صاحبہ نے اس موقع پر افضل خان جان ریمبو کے رشتے کو قبول کر کے ان سے شادی کا ارادہ ظاہر کیا جس پر انہیں نشو کی بدترین مخالفت کا سامنا کرنا پڑا مگر انہوں نے بالآخر اپنی ضد منوا کر ہی دم لیا-

image


3: قرۃ العین بلوچ
مشہور گلوکارہ کیو بی کا بچپن ان کی پھپھو کے گھر میں گزرا کیوں کہ ان کے والدین کی آپس میں بنتی نہیں تھی اور آغاز ہی میں وہ ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے تھے- جس کے سبب ان کی پرورش کی ذمہ داری ان کی پھپھو نے لے لی تھی- والد نے ان کی والدہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کر لی تھی جبکہ ماں نے عدالت میں کیس کر کے کیو بی کی بہن کی کسٹڈی تو حاصل کر لی تھی مگر کیوبی کو تنہا ہی چھوڑ دیا تھا- اس وجہ سے کیوبی نے بھی ان کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی زندگی خود ہی بنانے کا فیصلہ کر لیا-

image


4: ایمان علی
ایمان علی کے والدین کے درمیان تنازعات کا آغاز ان کے بہت بچپن ہی میں شروع ہو گیا تھا- ان کے والد عابد علی نے ان کے بچپن ہی میں ان کی والدہ کو چھوڑ کر ساتھی اداکارہ رابعہ نورین سے شادی کر لی تھی- اس پر حمیرا کے ان کے والد کے ساتھ اختلافات ساری عمر رہے اور وہ ان کو چھوڑ کر اپنی ماں کے ساتھ رہیں-

image


5: آمنہ حق
آمنہ حق مشہور سیاست دان مصطفیٰ کھر کی بیٹی تھیں ان کی والدہ شیر زادہ نیلو فر اور ان کے والد کے درمیان جلد ہی علیحدگی ہو گئی- آمنہ حق کا یہ کہنا ہے کہ وہ اپنے والدہ کے ساتھ علیحدگی کے بعد رہیں ان کی والدہ نے انہیں شوبز کے شعبے میں زبردستی بھیجا اس طریقے سے وہ اپنے شوہر مصطفیٰ کھر سے انتقام لینا چاہتی تھیں آمنہ حق نے شادی کے بعد امریکہ میں رہائش اختیار کر لی اور بعد میں اپنے شوہر سے بھی طلاق لے لی-

image


6: سجل علی
سجل علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کو اپنے والد پر بہت غصہ تھا جنہوں نے دوسری عورت سے شادی کرنے کے لیۓ ان کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا- سجل علی کا یہ کہنا تھا کہ اس کے بعد انہوں نے بہت محنت کی اور پیسہ کمایا تاکہ اپنے والد کو بتاسکیں کہ ہمیں اب آپ کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے- اب جب کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے ان کے والد ان سے رابطہ کرتے ہیں اور ان سے باقاعدگی سے فون پر بات کرتے ہیں مگر ان کے دل سے یہ دکھ نہیں جاتا جس سے ان کی والدہ گزری تھیں-

image


7: مایا علی
مایا علی کے والد ان کی اداکاری کے سخت خلاف تھے وہ نہیں چاہتے تھے کہ مایاعلی شوبز میں آئيں مگر مایا علی نے ان کی مخالفت کے باوجود کام کیا- جس پر انہوں نے مایا علی سے قطع تعلق کر لیا مگر من مائل میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ان کے والد نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے صلح کر لی-

image


8: حنا الطاف
حنا الطاف نے اپنے ایک انٹرویو میں اس حقیقت سے پردہ اٹھایا کہ ان کی والدہ ایک خطرناک ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں اور جب وہ شوٹنگ سے واپس آتیں تو ان کی والدہ ان پر شک کرتیں اور ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتی تھیں- جس پر تنگ آگر انہوں نے گھر چھوڑ دیا اور اپنا کیرئیر بنایا اور کمائے گئے پیسوں سے اپنے گھر والوں کی مدد بھی کی -

image
YOU MAY ALSO LIKE: