وہ میری کزن ہے مگر بہنوں سے زیادہ قریب ہے ۔۔۔ شوبز سے جڑے لوگوں کے قریبی رشتے دار جن کے بارے میں دنیا نہیں جانتی

image


شوبز سے جڑے سیلیبریٹیز کے بہن بھائيوں اور دیگر رشتے داروں کے بارے میں ان کے چاہنے والے ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ نیا جاننا چاہتے ہیں- آج ہم آپ کو شوبز سے جڑے ان رشتے داروں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ خود بھی شوبز کا حصہ ہیں- مگر ہم میں سے بہت سارے اس بارے میں نہیں جانتے ہیں-

1: احد رضا میر اور ہارون شاہد
احد رضا میر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ان کے والد آصف رضا میر بھی شوبز کی ایک مشہور شخصیت ہیں- مگر اس حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فلم ورنہ کے ہیرو ، ڈرامہ خاص سے شہرت پانے والے گلوکار اور اداکار ہارون شاہد احد رضا میر کے فرسٹ کزن ہیں-

image


2: جگن کاظم اور عالے خان
جگن کاظم اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنا یو ٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں- انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے گزشتہ دنوں عالے خان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لوگوں سے ان کی سپورٹ کے لیے درخواست کی- جس پر لوگوں کے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ عالے خان جگن کاظم کی فرسٹ کزن کے شوہر اور ان کے لیے بھائیوں کی طرح ہیں- اس اعتبار سے عالے خان جگن کاظم کے رشتے میں بہنوئی ہوئے-

image


3: آغا علی اور علی عظمت
آغا علی جو کہ ماضی کے اداکار آغا سکندر کے بیٹے ہیں اداکاری اور گلوکاری دونوں ہی میدانوں میں طبع آزمائی کرتے نظر آتے ہیں- ان کے حوالے سے بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ معروف راک اسٹار اور گلوکار علی عظمت کے کزن ہیں اگرچہ یہ لوگ آپس میں زیادہ ملنا جلنا نہیں کرتے ہیں-

image


4: یاسر اختر اور مہرین جبار
نوے کی دہائی کے نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار یاسر اختر اور اسی دور کی مشہور ڈائریکٹر مہرین جبار آپس میں نہ صرف فرسٹ کزن تھے بلکہ انہوں نے اپنے بچپن کا بہت وقت ایک دوسرے کے ساتھ بھی گزارا-

image


5: اشنا شاہ اور فائزہ گیلانی
اشنا شاہ کے حوالے سے یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ارسہ غزل ان کی سوتیلی بہن ہیں مگر فائزہ گیلانی ان کی فرسٹ کزن ہیں جس کو وہ اپنی بہنوں سے بھی زیادہ عزیز رکھتی ہیں- اور اس بات کا اظہار اشنا شاہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے کیا-

image


6: ثناﺀ فخر اور نور بخاری
ثناﺀ فخر اور نور بخاری دونوں کا ہی نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور دونوں نے ہی ایک طویل عرصے تک بڑی اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جلوے دکھائے ہیں- یہ دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کی فرسٹ کزن ہیں مگر ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت کے سبب ان کے باہمی تعلقات کبھی بھی اچھے نہیں رہے-

image


7: سنیتا مارشل اور بنیتا ڈیوڈ
شوبز سے منسلک یہ دونوں اداکارائیں اور ماڈل ایک دوسرے کی فرسٹ کزن ہیں مگر اس حوالے سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی قریبی رشتے دار ہیں-

image


8: سونیا جہاں اور احمد علی بٹ
اگرچہ یہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ نظر نہیں آتے ہیں مگر یہ دونوں اداکار محترمہ ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسہ نواسی ہیں اس حوالے سے یہ دونوں ایک دوسرے کے فرسٹ کزن ہوئے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: