کچھ لوگوں نے مجھے اتنا مایوس کیا کہ میں نے شوبز کے ساتھ پاکستان بھی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔شوبز کے ایسے چہرے جو پاکستان چھوڑ بیٹھے

image
شوبز کا شعبہ انسان کو عزت دولت شہرت سب کچھ راتوں رات دے ڈالتا ہے- جس کی وجہ سے ہر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اس شعبے سے حاصل ہونے والی شہرت اور عزت ہمیشہ اسی طرح ساتھ رہے گی- مگر اس شعبے کو دنیا کا سب سے بڑا بے وفا شعبہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا- جہاں پر ترجیحات راتوں رات نہ صرف تبدیل ہوتی ہیں بلکہ یہاں کے لوگوں کا حافظہ بھی اتنا خراب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو ایک پل میں فراموش کر بیٹھتے ہیں- ایسے ہی کچھ لوگوں کے بارے میں ہم آج بتائيں گے جنہوں نے اس شعبے کو چھوڑ کر بیرون ملک ہمیشہ کے لیے رہائش اختیار کر لی-
1: عاشر عظیم
عاشر عظیم کا شمار پاکستان کے ان باصلاحیت ڈائریکٹر اور پروڈیوسر میں ہوتا ہے جنہوں نے دھواں جیسا ٹاپ ہث ڈرامہ نہ صرف ڈائریکٹ کیا بلکہ اس میں اپنی اداکاری سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا- اس کے بعد انہوں نے جب فلم مالک پروڈیوس کی تو اس میں بھی ملک کی کالی بھیڑوں کو سامنے لانے کا بیڑہ اٹھایا- مگر ملک کے مقتدر حلقوں کو ان کا یہ فعل پسند نہیں آیا جس کے سبب اول تو ان کی فلم کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد سنسر کی قینچی نے اس فلم کو ایک مذاق بنا ڈالا ۔ لوگوں کے اس بے رحمانہ رویۓ نے عاشر عظیم کو اتنا مایوس کر دیا کہ انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور کینیڈہ میں رہائش اختیارکر لی جہاں انہوں نے ٹورنٹو میں ٹرانسپورٹ کا بزنس اسٹارٹ کر کے شو بز کو خیر آباد کہہ دیا-
image
2: بدر خلیل
ماضی کے مشہور ڈائریکٹر شہزاد خلیل کی بیگم اور باصلاحیت اداکارہ بدر خلیل کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ان کی خدمات سے کسی صورت انکار کر دیا- مگر ہم اسٹائل ایوارڈ میں اس وقت انتہائی عجیب صورتحال کا شکار ہو گئیں جب پہلی صف میں ان کی نشست کو اداکار فواد خان کے حوالے کر دیا گیا اور ان کو پچھلی نشست پر بیٹھنے کا کہا گیا جس کو انہوں نے اپنی شدید بے عزتی تصور کیا- اور احتجاج کے طور پر اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کینیڈا اپنے بیٹے کے پاس رہائش اختیار کر لی-
image
3: عالمگیر
عالمگیر کا شمار پاکستان کے ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاپ میوزک کو پاکستان کے اندر ایک نیا عروج دیا- مگر بدقسمتی سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب انہوں نے مستقل بنیادوں میں امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں رہائش اختیار کر لی- مگر انہوں نے پاکستان سے اپنا ناطہ نہیں توڑا اور 2012 میں پاکستان واپس آئے اور اپنے دونوں گردوں کی تبدیلی کے آپریشن کے فنڈ جمع کرنے کے لیے اور فنڈ جمع کر کے آپریشن کروایا مگر ابھی بھی ان کی مستقل رہائش امریکہ ہی میں ہے جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پزیر ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: