بڑے بھیا۔۔۔پاکستانی سلیبریٹیز کے بڑے بھیا جو ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں

image
 
کہتے ہیں کہ دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی کمزور پڑجاتی ہے جب ساتھ کھڑا ہو بڑا بھائی۔۔۔اور یہ بھائی ہی ہوتے ہیں جو اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے لئے چٹان کی طرح محافظ بن جاتے ہیں اور ان کے بل پر چھوٹے آگے بڑھ جاتے ہیں۔۔۔
 
مومل شیخ اور ان کے بڑے بھیا شہزاد شیخ
جاوید شیخ کی پیاری سی بیٹی مومل شیخ ہیں اپنے بڑے بھیا شہزاد شیخ کی دیوانی۔۔۔ایک بار انہوں نے شہزاد کی سالگرہ پر اپنی اور ان کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا کہ شکریہ ہمیشہ میرا ساتھ دینے کے لئے ۔۔۔تم نے ہمیشہ میری ہر مقام پر مدد کی چاہے وہ چلنا ہو، سائکل چلانا ہو یا ریسلنگ کرنا ہو۔۔۔میں جب بھی اداس ہوئی تو تم نے مجھے ٹائٹ کرکے تھاما اور کہا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔تم نے مجھے سوئمنگ اور گاڑی چلانا سکھایا اورا س کے بدلے تم مجھ سے سو روپے لیتے تھے۔۔۔تم ہمیشہ میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے اور میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں نا صرف میرا ساتھ دیا بلکہ میری راہنمائی بھی کی۔۔۔صرف یہ بتانا ہے کہ میں بھی ہمیشہ اور ہر وقت تمہارے ساتھ ہوں۔۔۔ان کی محبت کے اس اظہار ہر یقین ہوگیا کہ شہزاد ایک بہترین بڑے بھیا ہیں
image
 
شائستہ لودھی اور ان کے بڑے بھیا ساحر لودھی
یہ تو سچ ہے کہ انڈسٹری میں سب سے پہلے قدم رکھا شائستہ لودھی نے اور پھر اس کے بعد ساحر لودھی بھی اسی فیلڈ میں آگئے اور چھاگئے۔۔۔لیکن ان دونوں بہن بھائیوں کی محبت بھی بہت ہی نرالی ہے۔۔۔شائستہ آج بھی اپنے بڑے بھیا کی ہر بات ماننے کی کوشش کرتی ہیں اور ہفتے میں ایک دن سارا خاندان اکھٹا کرنا ان دونوں بہن بھائیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔۔۔یوں تو ساحر لودھی ایک بہترین انسان ہیں ہی لیکن وہ بڑے بھیا کے روپ میں بہت ہی پیارے ہیں، شائستہ لودھی ان سے اپنے بچوں کی زندگی کے مشکل فیصلوں کو بھی ڈسکس کرتی ہیں اور وہ اپنے مشوروں سے چھوٹی بہن کو ذہنی سکون دے دیتے ہیں۔۔۔
image
 
آغا علی کے بڑے بھیا علی سکندر
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ آغا علی جب بہت چھوٹے تھے تو ان کے والد آغا سکندر اس دنیا سے چلے گئے اور وہ اپنے نانا کے گھر شفٹ ہوگئے ماں اور بہن بھائی کے ساتھ۔۔۔لیکن ان کے اس کڑے وقت میں بھی کام آتے تھے ان کے بڑے بھیا علی سکندر۔۔۔حالانکہ والد کی وفات کے وقت تو علی بھی زیادہ بڑے نہیں تھے۔۔۔علی سکندر اپنے چھوٹے بھائی کو اس قدر سپورٹ کرتے ہیں کہ اپنی زندگی سے زیادہ انہیں چھوٹے بھائی کی فکر ہوتی ہے اور اس کے کیرئیر اور پرسنل لائف میں ہونے والے مسائل کو وہ ہر ممکن حل کرنے کی کوششوں میں مگن نظر آتے ہیں․
image
 
سمیع خان کے بڑے بھائی طیفور خان
اداکار سمیع خان کے بڑے بھیا طیفور خٓن بھی ایک بہت کامیاب اداکار، میوزیشن اور ماڈل ہیں۔۔۔یوں تو مقابلہ گھر میں ہی ہونا چاہئے لیکن طیفور خان بڑے بھیا کا صحیح کردار نبھاتے ہیں اور چھوٹے کی اتنی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ منفی سوچ کا تو خیال بھی درمیان میں نہیں آتا۔۔۔دونوں ہی شادی شدہ ہیں اور اپنی زندگیوں میں کامیاب ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: