وہ مجھ سے آٹھ سال چھوٹی ہے۔۔۔شوبز ستاروں کی جوڑیاں جن کی عمروں میں کافی فرق ہے

image


یوں تو شادی کا تعلق محبت اور عزت کے معیار اور قد سے ہی ہوتا ہے لیکن عمر کو بھی اس رشتے میں کئی جگہ بہت رکاوٹ بنتے دیکھا ہے۔۔۔یہ عمر کا فرق اگر دونوں میں سے کسی کا بھی ہو تو وہ اس بات کا فائدہ اٹھاسکتا ہے کہ ابھی میری عمر ہی کیا ہے-

آئزہ اور دانش کی عمروں کا فرق
انڈسٹری کی یہ کامیاب اور خوبصورت جوڑی یوں تو عمر کے ہر فرق سے الگ ہے کیونکہ دونوں ہی ایک ساتھ باکمال لگتے ہیں اور یہ پتہ ہی نہیں لگتا کہ اس جوڑے کے درمیان عمر کا زیادہ فرق ہوگا۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے دانش تیمور اپنی بیگم سے پورے آٹھ سال بڑے ہیں۔۔۔اور وہ ہمیشہ آئزہ کا اسی طرح خیال رکھتے ہیں جیسے ابھی وہ بہت چھوٹی ہیں-

image


یاسرہ رضوی اور عبد الہادی کی عمروں کا فرق
اداکارہ اور رائٹر یاسرہ رضوی نے کچھ سال قبل اپنی عمر سے دس برس چھوٹے عبد الہادی سے شادی کرلی۔۔۔ان کے شوہر کا ایم بی اے بھی مکمل نہیں ہوا تھا اور انہوں نے یاسرہ کو ایک ڈرامے کی شوٹ پر دیکھا اورا ن سے محبت کا اظہار کر ڈالا۔۔۔یاسرہ نے ان کی دی ہوئی انگھوٹی کو قبول کرلیا اور یوں یہ جوڑی ایک ہوگئی۔۔۔

image


نتاشا نیٹی اور عاطف خان کی عمروں کا فرق
ماضی کی مشہور ماڈل جو اب اکثر میزبانی کے فرائض انجام دیتی نظر آتی ہیں۔۔۔انہوں نے اپنی عمر سے کئی سال بڑے عاطف سے نا صرف شادی کی بلکہ بھرپور انداز میں نبھا بھی رہی ہیں۔۔۔دو بیٹیوں کے باوجود بھی نتاشا اپنی عمر سے کم ہی نظر آتی ہیں اور وہ اس شادی سے کافی خوش اور مطمئن ہیں-

image


گوہر ممتاز اور انعم احمد کی عمروں کا فرق
مشہور میوزیشن، گلوکار گوہر ممتاز یوں بھی لڑکیوں میں خاصے مشہور رہے اور ان سے شادی کرنے کے لئے کئی لڑکیاں لائن میں تھیں لیکن انہوں نے اپنی عمر سے تیرہ سال چھوٹی لڑکی انعم احمد کو پسند کیا اور ۲۰۱۴ میں ان کی شادی ہوئی۔۔۔دونوں کے درمیان عمر کا یہ فرق اب پتہ بھی نہیں چلتا ۔۔۔انعم نے اداکاری کے میدان میں بھی کافی عرصہ پہلے قدم رکھ دیا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: