مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فنکار۔۔۔جنہوں نے میڈیا میں اپنے کام سے خود کو منوایا

image


پاکستانی پرچم میں سفید رنگ کی نمائندگی کرنے والے ہمارے مسیحی گھرانے یوں تو ہر فیلڈ میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں لیکن میڈیا میں بھی ان کی جھلک اور چمک بہت نمایاں ہے۔۔۔

سلیم رضا
گلوکار سلیم رضا جنہوں نے ’’اے دل کسی کی یاد میں‘‘ گا کر خود کو شہرت کے آسمان تک پہنچایا ایک مسیحی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے کئی فلموں میں پلے بیک گانے گائے۔۔۔پاکستان بننے کے بعد وہ اور ان کا گھرانہ پاکستان منتقل ہوا تھا لاہور شہر میں۔۔انہوں نے کافی عرصہ تک اپنی آواز سے بہترین اور مشہور گانے گائے-

image


عاشر عظیم
بھلا کون بھلا سکتا ہے ’’دھواں ‘‘ ڈرامہ کے اس ہینڈسم اور باصلاحیت فنکار کو جو نا صرف سول سروسز کا حصہ ہیں اور ساتھ ہی ہدایتکار، اداکار، رائٹر بھی ہیں، کافی عرصہ کے لئے پاکستان سے باہر گئے اور جب واپس آئے تو فلم ’’مالک ‘‘ بنائی۔۔۔

image


انیتا کیمفر
انیتا کیمفر کا تعلق بھی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ڈراموں میں سپورٹنگ کرداروں سے سامنے آئیں اور آہستہ آہستہ اپنی باکمال اداکاری سے بہت کامیاب ڈراموں میں اہم کردار ادا کرنے لگیں۔۔۔کچھ سال قبل انہوں نے اپنا ہی پروڈکشن ہاؤس بھی بنالیا تھا-

image


بینجمن سسٹرز
ستر اور اسی کی دہائی میں یہ تین بہنیں بینجمن سسٹرز کے نام سے آئیں اور چھا گئیں۔۔۔انہوں نے اپنے ملی نغموں سے بھی دھوم مچادی۔۔۔ان کے مشہور نغموں میں اس پرچم کے سائے تلے، اے روح قائد آج کے دن۔۔ اور خیال رکھنا جیسے گانے شامل ہیں۔۔۔اس کے علاوہ پوپ میزک میں بھی انہوں نے اپنے گانوں سے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کو کئی سال دیئے-

image


اے نیر
پاکستانی فلم انڈسٹری کی پلے بیک گلوکاری میں ایک بہت بڑا نام اے نیر کا ہے جن کی آواز میں نا صرف فلموں کے گانے ریکارڈ ہوئے بلکہ ملی نغموں کے لئے بھی ان کی آواز کو بہترین مانا جاتا تھا۔۔۔گو کہ آج وہ اس دنیا میں نہیں لیکن مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اس گلوکار نے پاکستان کو بہت یادگار میوزک دیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: