میں اتنا پریشان ہو گیا تھا کہ میں نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کر ڈالی۔۔۔۔مشہور شوبز اداکاروں کی ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی داستان

image


ڈپریشن سے مراد ایسی ذہنی بیماری کے ہیں جس کے سبب انسان مستقل اداسی اور یاسیت پسندی کا شکار ہو جاتا ہے- اس کا کسی کام میں دل نہیں لگتا ہے اور مستقل سر درد کے ساتھ زندگی کے دیگر معاملات بھی بے ربطی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ شوبز سے جڑی ہستیاں چونکہ شعبہ فنون لطیفہ سے متعلق ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ حساس ذہن و دل کے حامل ہوتے ہیں- اسی وجہ سے وہ ڈپریشن میں بھیی جلد ہی مبتلا ہو جاتے ہیں مگر یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ وہ اس کا اظہار عام طور پر سب کے سامنے کرنے سے کتراتے ہیں -

1: حرا مانی
مشہور اداکارہ حرا مانی نے اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے شوبز کے شعبے میں کام کرنے کا آغاز کیا اس وقت ان کا مزاج بہت مادیت پرست تھا- اس وجہ سے شوبز کی چکا چوند اور لوگوں کی کامیابیوں نے ان کو بہت متاثر کیا اور رشک و حسد کے جذبات کے سبب ان کو اپنی کم مائگی کا احساس شدت سے ہوا- اور احساس کمتری کے سبب وہ شدید ترین ڈپریشن میں مبتلا ہوتی گئیں- مگر اس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے ایک ڈاکٹر سے رجوع کیا اور اس کے بعد انہوں نے اپنے انداز فکر کو نہ صرف تبدیل کیا بلکہ اپنے مادیت پرستی کے رجحان سے بھی جان چھڑائی-

image


2: حنا الطاف
اداکارہ حنا الطاف نے ڈپریشن کے ساتھ ساتھ دیگر ذہنی امراض کے حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں بہت کھل کر بتایا- ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی والدہ شیزوفینیا جیسے خطرناک ذہنی مرض میں مبتلا تھیں اور اس بیماری کے سبب وہ نہ صرف حنا الطاف پر جسمانی تشدد کرتی تھیں- بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کے اوپر الزامات بھی لگاتی تھیں جس کی وجہ سے حنا الطاف ایک طویل عرصے تک شدید ترین ڈپریشن میں مبتلا رہیں- مگر اس کے بعد انہوں نے اپنے ڈاکٹر عالم کے مشوروں پر عمل کیا اور اپنے طرز زندگی میں ان کی ہدایات کے مطابق تبدیلی کی اور اپنی زںدگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر انہوں نے ڈپریشن سے نجات حاصل کی-

image


3: دپیکا پڈوکون
مشہور بھارتی اداکارہ فلم پدماوتی میں کردار نگاری کے بعد اس کردار کی مضبوطی اور شدت کے سبب ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ہو گئی تھیں- اور اس بیماری کی شدت کے سبب انہوں نے کافی عرصے تک اپنا ناطہ فلموں سےبھی توڑ لیا تھا- اپنی بیماری کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس کے پاس عزت دولت شہرت سب موجود ہے تو اس کو کس چیز کی کمی ہے جو کہ اس کو ڈپریشن ہو- اس حوالے سے دپیکا کا یہ کہنا ہے کہ ڈپریشن درحقیقت ایک بیماری ہے جو کہ کسی بھی سبب سے انسان کو ہو سکتی ہے اور اس کا علاج بھی کروانے کے لیے ڈاکٹر ہی سے رجوع کرنا چاہیے-

image


4: محسن عباس حیدر
مشہور اداکار محسن عباس حیدر کا اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے مرض کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ انہوں نے ڈپریشن کے سبب خودکشی کا فیصلہ کر لیا تھا- اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اسٹیٹس بھی لگا دیا تھا مگر جب ان کی خودکشی کی کوشش ناکام ہوئی تو انہوں نے سوچا کہ وہ اسٹیٹس ڈيلیٹ کر دیتے ہیں- مگر اس پر لوگوں کی جانب سے ملنے والے مثبت ردعمل نے ان کو جینے کا نیا حوصلہ دیا اور وہ اس ڈپریشن سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکے-

image


5: بابر خان
بابر خان اپنی پہلی بیوی ثنا خان کے ساتھ حیدرآباد سے کراچی آرہے تھےتو ان کی گاڑی ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی- جس کی وجہ سے ان کی بیوی ثنا جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں اس کے بعد وہ شدید ترین ڈپریشن میں مبتلا ہو گئے- یہاں تک کہ ان کے گھر والوں نے ان کی دوسری شادی بھی کر دی مگر وہ اس ڈپریشن سے باہر نہ آسکے- یہاں تک کہ جب ان کو اللہ نے بیٹی سے نوازہ تو اس وقت وہ ڈپریشن سے باہر نکل سکے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: