وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات سے سلیبریٹیز پریشان۔۔۔

image


یوں تو اے آر وائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش کا سلسلہ سالوں پرانا ہے لیکن کچھ سال سے اینکر وسیم بادامی کا کھیلا جانے والا معصومانہ میچ کئی سلیبریٹیز، سیاستدانوں اور کھیل سے جڑے مہمانوں کے لئے تفتیش کا باعث بن جاتے ہیں۔۔۔اس پروگرام کی ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے جیو ٹی وی نے بھی اس کی ٹکر میں اپنا شو لانے کا فیصلہ کیا لیکن ریٹنگز کے اعتبار سے ابھی معصومانہ میچ کا کوئی مقابلہ نہیں
اس پروگرام میں آنے سے پہلے ہی سلیبریٹیز کافی گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں۔۔۔ابھی تک کے آنے والے مہمانوں سے کچھ ایسے سوال ہوئے جنہوں نے وسیم بادامی کو سوشل میڈیا پر فسادن پھپھو کے نام سے متعارف کروا دیا۔۔۔

علی عظمت
پروگرام میں پہلے ہی دن علی عظمت مہمان تھے اور ان سے کئے جانے سوالات اور ریسرچ بہت ہی گہری تھی۔۔۔انہی کے کئی بیانات کا مطلب ان سے پوچھا گیا اور علی عظمت نے ہر بات کو سازش کا نام دے دیا۔۔۔ایک سوال پی ایس ایل کے بنائے جانے والے گانے کے حوالے سے تھا جہاں علی عطمت نے صاف کہا کہ بلاگرز ہائر کئے گئے ہیں میرے گانے کو برا منانے کے لئے۔۔۔بس پھر کیا تھا۔۔۔وسیم نے بات کو پکڑ لیا اور اسی بات کو لے کر علی ظفر کو نیا گانا بنانے پر مجبور کردیا۔۔۔علی عظمت کئی جگہ وسیم بادامی سے برہم بھی نظر آئے لیکن اس کا باقاعدہ اظہار نہیں کیا

image


خلیل الرحمن قمر
وسیم بادامی نے خلیل الرحمن قمر سے پہلا ہی سوال ان کے غرور پر کیا۔۔۔پھر ان کے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے آخری سین کا احوال پوچھا۔۔۔ساتھ ہی وہ بہانے بہانے سے ان سلیبریٹیز کا نام بھی لیتے رہے جن سے انہیں چڑ ہے۔۔۔ایک سوال یہ بھی پوچھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ خلیل الرحمن قمر گیارہ دن جیل میں رہا ہے۔۔۔جواب میں خلیل الرحمن نے کہا کہ بالکل سچ ہے لیکن میں آپ کے سوالوں کی طرح معصوم تھا۔۔۔فہیم برنی، سونیا حسین ، عروہ کے ناموں پر خلیل الرحمن نے کھل کر اپنی برہمی کا اظہار کیا اور وسیم بادامی اس میچ میں باؤنسر پر باؤنسر مارتے رہے

image


احسن خان
بول ٹی وی سے کامیاب شو کرنے والے احسن خان بھی اس شو کا حصہ بنے۔۔۔پچھلے ہر لمحہ پرجوش میں یاسر حسین نے میزبان وسیم بادامی کو صاف کہا تھا کہ میں نے ایوارڈ شو میں child molester والا مذاق نہیں کیا تھا۔۔۔لیکن اس دفعہ جب وہی شخصیت وسیم کے سامنے بیٹھیں جنہیں یہ ایوارڈ ملا تھا تو وسیم نے کہا کہ آپ یہ بتادیں کہ ایسا ہوا تھا یا نہیں۔۔۔احسن کئی بہانے سے بات کو ٹالتے رہے لیکن جب وسیم نا ٹلے تو احسن نے کہا کہ نہیں کہا تھا۔۔۔اس کے علاوہ انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ کئے جانے والے ڈانس پر کہا کہ وہ مہوش کی مرضی ہے کہ وہ جو چاہے پہنے۔۔۔وسیم بادامی نے کہا کہ آپ ’’ میرا جسم میری مرضی‘‘ کے حق میں ہیں۔۔۔احسن نے کہا کہ نہیں لیکن میں اس کا مطلب دوسرے انداز میں لیتا ہوں۔۔۔

image


محسن عباس حیدر
خیال رہے کہ اتنے شوز میں جب وسیم کو لگا کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے کافی مذاق بنایا جارہا ہے تو انہوں نے محسن عباس والے شو میں ہاتھ ہلکا رکھا۔۔۔محسن سے بہت سارے ایسے سوالات کی تفصیلات نہیں مانگیں جن پر وہ خود بھی جھوٹے قرار پاگئے تھے۔۔۔لیکن ایک طرح سے مہمان کو عزت دینا ایک اینکر کی ذمہ داری ہے۔۔۔اس لئے وسیم بادامی کے اس انداز کو بھی سراہا گیا

image
YOU MAY ALSO LIKE: