شادی کے تین ہفتے بعد میرے شوہر نے پہلی بار مجھے مارا --- پاکستان کی خواتین میں خوشیاں بانٹے والی مارننگ شوز کی میزبانوں کے دکھ

image
 
صبح سویرے جب خواتین مرد حضرات کو دفتر اور بچوں کو اسکول بھیج کر فارغ ہو جاتی ہیں اس وقت میں ان کے پاس مارننگ شوز کی میزبانوں کے ساتھ وقت گزارنے کا سنہری موقع ہوتا ہے جو کہ اپنی خوبصورت باتوں کے ذریعے ان کو خوش کرتی ہیں- بلکہ اپنے ٹوٹکوں کے ذریعے ان کے لیے بہت مددگار بھی ثابت ہوتی ہیں مگر ان کی ہنسی کے پیچھے چھپے دکھ کو وہ کبھی بھی کسی کے سامنے نہیں لاتی ہیں ایسی ہی کچھ میزبانوں کی زندگیوں کے دکھ آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 
1: شائستہ لودھی
شائستہ لودھی جو پیشے کے اعتبار سے ایک اسکن اسپیشلسٹ ہیں- ان کی پہلی شادی تیرہ سال تک چلی ان کے شوہر کا تعلق شوبز سے نہ تھا اور پہلی شادی سے ان کے تین بچے بھی تھے- مگر ان کے شادی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بدترین ہوتی گئی جس کے بعد انہیں مجبوراً طلاق کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا- ان کا اس حوالے سے یہ کہنا تھا کہ اپنے خاندان میں وہ پہلی فرد تھیں جس نے طلاق لی اس وجہ سے انہیں بہت زیادہ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر ان کا یہ ماننا ہے کہ ایسا تعلق جو کہ تکلیف دہ ہو چھوڑ دینا زیادہ بہتر ہے -
image
 
2: نادیہ خان
نادیہ خان جو کہ ٹی وی کی اسکرین پر بہت ہنستی کھیلتی نظر آتی ہیں ان کی شادی خاور اقبال نامی شخص سے ہوئی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی تھی- نادیہ خان کے مطابق ان کے نکاح نامے کے مطابق طلاق کا حق ان کے شوہر نے نکاح کے وقت ان کو تفویض کر دیا تھا- جب ان دونوں کے تعلقات خراب ہوئے تو انہوں نے اپنے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے طلاق دے دی- مگر ان کے شوہر نے اس حوالے سے عدالت سے رجوع کر لیا اور اس میں یہ موقف اختیار کیا کہ یہ عمل خلاف اسلام ہے اور ان کی زندگی میں بہت مشکلات پیدا کیں-
image
 
3: عائشہ ثنا
عائشہ ثنا جو کہ پی ٹی وی پر مارںنگ شو کی میزبانی کرتی ہیں- انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ ان کی شادی سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کے ساتھ ہوئی جنہوں نے ان سے نکاح کے وقت ہی اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی جس کے کاغذات بھی نکاح نامے کے ساتھ منسلک کیے گئے- مگر انہوں نے درخواست کی کہ وہ کچھ عرصے تک اس شادی کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے گھر کے معاملات سنبھال سکیں- اس کے بعد ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کی خودکشی کا بہانہ بنا کر اپنی طلاق شدہ بیوی کے ساتھ رہائش اختیار کر لی- انہوں نے جب اعتراض کیا تو ان کے شوہر نے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کا ان کے شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے- مگر ان کے شوہر ان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہیں-
image
 
4: جگن کاظم
جگن کاظم جو کہ کینیڈا کی شہریت کی حامل تھیں جب پاکستان آئیں تو وہاں ان کی ملاقات ایک پارٹی میں ایک شخص سے ہوئی جس نے ان کو پرپوز کیا- اور انہوں نے بلا سوچے سمجھے اپنے والدین کی رضا مندی لیے بغیر ہی اس سے شادی کا فیصلہ کر لیا- ان کا یہ فیصلہ اس حد تک غلط ثابت ہوا کہ وہ شخص ایک نفسیاتی مریض تھا شادی کے تیسرے ہفتے سے ہی اس نے جگن کاظم کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا- لوگوں نے جب جگن کاظم کو اس شخص سے علیحدگی کا مشورہ دیا تو اس وقت ان پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ امید سے ہیں جگن کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ حمل کی پوری مدت ان کی اس آدمی سے مار کھاتے ہوئے گزری اور ڈلیوری کے وقت جب وہ برے حالوں میں ہسپتال پہنچیں تو ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہ تھے کہ وہ آپریشن کروا سکیں- اپنی زندگی کے ان دکھوں کے حوالے سے جگن کا یہ کہنا تھا کہ ان دکھوں نے انہیں مزید مضبوطی عطا کی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: