بچوں کو نچاتا ہے اپنے شو میں۔۔۔پاکستانی سلیبریٹیز جن پر لوگوں نے کئی بار انگلیاں اٹھائیں

image


یہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا اور میڈیا میں ہونے والی ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ اور نقصان دونوں ہی یہاں شوبز کے ستاروں کو ہوا ہے۔۔۔ایک رات میں وہ اسٹار بھی بن جاتے ہیں اور اگلے ہی لمحے زمین پر بھی آ ّجاتے ہیں۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں جن پر لوگ جب مرضی چاہے انگلیاں اٹھالیتے ہیں

ساحر لودھی
ساحر لودھی اپنے انداز اور شخصیت کی وجہ سے ہمیشہ کسی نا کسی کونٹروورسی کا شکار رہے ہیں۔۔۔ پاکستانی شاہ رخ خان کے نام سے تو انہیں اکثر پکارا جاتا ہے ہی لیکن ان کی کئی باتوں کو عوام قبول نہیں کرتی۔۔۔ایک رمضان ٹرانسمیشن میں انہوں نے ایک طالبہ کی تقریر کو درمیان میں روکا اور اسے اتنا ڈانٹا کہ ہال میں سناٹا ہوگیا۔۔۔اس طالبہ نے ایک شعر پڑھا جس میں وہ ملک کے مسائل بتا کر قائد اعظم کو آواز دیتی ہے کہ کن ہاتھوں میں سونپ گئے ہیں آپ پاکستان۔۔۔لیکن ساحر لودھی نے تو سونے پر سہاگہ کردیا۔۔۔ڈانٹتے ڈانٹتے اس لڑکی کو کہہ گئے کہ قائد اعظم نے لاکھوں لوگ شہید کروائے۔۔۔اور وہ اس لڑکی پر اتنا دھاڑے کے سوشل میڈیا نے ان پر ہی دھاڑنا شروع کردیا۔۔۔اس کے بعد انہوں نے ریٹنگ کی دوڑ کا حصہ بنتے ہوئے ایک بچوں کا ڈانس شو اپنے مارننگ شو میں شروع کروایا اور جیسے جیسے اس کی ریٹنگ آتی گئی انہوں نے اس کے دن بڑھانا شروع کردیئے۔۔۔ایک وقت ایسا آیا کہ بچوں کے ناچ میں واحیات اور نازیبا انداز نمایاں ہونے لگے۔۔۔لوگوں نے انہیں یہی کہا کہ بچوں کو اس طرح نچاتا ہے اپنے شو میں اور باتیں کتنی بڑی بڑی ہیں۔۔۔

image


عامر لیاقت
ڈاکٹر عامر لیاقت کی زندگی میں ’’آم کھائے گا‘‘ سے لے کر ’’کیسا دیا‘، ’’غالب فلم دیکھی ہے آپ نے‘‘ اور کئی ایسے جملے شامل ہیں جو انہیں لوگوں کے سامنے تماشا بنا دیتے تھے۔۔۔لیکن وہ اس بات سے بے نیاز اپنی شخصیت کے اس انداز کو بہتر بنانے کی کبھی کوشش نہیں کرتے تھے۔۔۔انہوں نے کئی بار اپنے شو میں ایسی باتیں کیں جن کا مطلب کسی نا کسی سے بدلہ لینا ہوتا تھا۔۔۔پھر ان کی دوسری شادی سے زیادہ ان کی ڈھٹائی پر انگلیاں اٹھائی گئیں۔۔۔وہ اپنی نوجوان بیوی طوبی عامر کے ساتھ شوز میں بیٹھنا شروع ہوگئے، باوجود اس کے ، کہ ان کی اپنی بیٹی کا دل دکھا ہوا ہے۔۔۔لوگوں نے ان کی شادی وک نہیں بلکہ ان کے انداز کو نشانہ بنایا-

image


علی ظفر
پاکستان میں می ٹو موومنٹ کی ابتدا کرنیوالوں میں سے ایک نام علی ظفر کا بھی ہے۔۔۔ان پر لگایا گیا الزام تو شاید دھل گیا ہے لیکن لوگوں کی اٹھائی ہوئی انگلیاں ابھی بھی انہیں اس کونٹروورسی سے باہر نہیں آنے دیتیں۔۔۔وہ ہر بار اپنے انداز سے اور اپنے اس الزام سے سوشل میڈیا پر ٹرول کرلئے جاتے ہیں۔۔۔گزشتہ وسیم بادامی کے شو میں وہ بارہا خود کو ’’بھائی‘‘ کے نام سے پکارتے رہے اور یہ ظاہر کیا کہ اب میں شرافت کی زندگی سے باہر آگیا ہوں۔۔۔جو جیساہے اس سے ویسے ہی ملوں گا۔۔۔میشا شفیع نے جو الزامات لگائے اس کے بعد علی ظفر نے شو میں باقاعدہ آنسووں کے ساتھ رو رو کر اپنی صفائی دی۔۔۔لیکن جب لکس اسٹائل ایوارڈ میں انہیں بھی نامینیشنز میں ڈالا گیا تو کئی شوبز ستاروں نے اپنا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: