ڈرامہ عہد وفا٬ کچھ ایسے لمحات جو آپ کو جذباتی کر گئے

پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پاک فوج سے متعلق بنائے جانے والے ڈرامے عوام میں بہت زیادہ شوق سے دیکھے جاتے ہیں اور مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتے ہیں- چاہے وہ نشان حیدر پانے والے شہیدوں کی زندگی کی کہانیاں ہوں یا الفا براو چارلی جیسے پاک فوج کے جوانوں کی زندگی سے منسلک ڈرامے ہوں- لوگ ان کو نہ صرف بہت ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں بلکہ ان میں کام کرنے والوں کو محبتوں سے بھی نوازتے ہیں- ایسا ہی کچھ موجودہ دنوں میں نشر کیے جانے والے ڈرامے عہد وفا کے ساتھ بھی ہوا جس کو لوگوں نے نہ صرف بہت ذوق و شوق سے دیکھا بلکہ اس ڈرامے کے بعض مناظر تو ایسے بھی تھے جس نے ان لوگوں کو بہت ہی جذباتی بھی کر دیا تھا-

1: شارق اور اس کی بہن کا سین
اگرچہ عہد وفا کی ابتدائی اقساط نے لوگوں پر ایسا تاثر دیا کہ جیسے یہ ڈرامہ ایک ہلکا پھلکا ڈرامہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف چار دوستوں کی باہمی زندگی کے واقعات اور دوستی کو سامنے لانا تھا- مگر تیسری قسط کے اختتام پر جب شارق کی بہن کا کردار ادا کرنے والی نعیمہ بٹ نے اپنی پریشانی اور اپنے مسائل کا اظہار اپنے بھائی وہاج علی کے سامنے اس طرح سے کیا جو کہ دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کر گئے اور اس وقت پہلی بار محسوس ہوا کہ اس ڈرامے میں بھی دم ہے-

image


2: چاروں دوستوں کی دوستی کا امتحان
کالج کی زندگی میں ہنستے مسکراتے اور شرارتیں کرتے ان چاروں دوستوں کی دوستی اس وقت ایک سنجیدہ صورتحال کا شکار ہو گئی جب ان کی ایک شرارت ان کے گلے پڑ گئی- جس کے سبب ان کو نہ صرف تھانے کی شکل بھی دیکھنی پڑی بلکہ جوتھی قسط کا یہ لمحہ ان کی دوستی کا بھی فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا اور سعد نے ان سب سے جدائی اختیار کر کے ایس ایس جی میں شمولیت اختیار کر لی-

image


3: شہریار کے والد کی پہلی انٹری
کالج کی انتظامیہ کی شکایت کے باعث جب پہلی بار شہریار کے والد ٹی وی اسکرین پر نظر آئے تو اس پل دیکھنے والوں کو پتہ چلا کہ ہنستا مسکراتا شہریار درحقیقت ایک بینڈ ماسٹر کا بیٹا ہے جس نے اپنی پوری جمع پونجی اس بچے کی تعلیم پر لگا دی ہے باپ بیٹے کی اس ملاقات نے دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا-

image


4: پی ایم اے میں گلزار کا تعارف
عہد وفا میں ان چار دوستوں کے بعد جس کردار نے سب سے زيادہ مقبولیت حاصل کی وہ گلزار کا کردار تھا- جس کا پی ایم اے میں تعارف کی تقریر نے سوشل میڈیا پر وائرل حیثیت اختیار کر لی اور اس کردار کو نہ صرف لوگوں نے بہت سراہا بلکہ محبت محبت سے بھی نوازا-

image


5: شارق کی بہن کے نکاح کی خبر
شارق اور اس کی بہن کے درمیان کے تمام مناظر ہی لوگوں کو جذباتی کر دیتے ہیں- مگر وہ سین جس میں شارق کو پتہ چلتا ہے کہ اس کی بہن نے سب سے چھپ کر اس ڈاکٹر سے شادی کر لی ہے جو کہ غیر قانونی کام کرتا ہے اور پیسے لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ تبدیل کر دیتا ہے -جس پر شارق اور اس کی بہن کے درمیان کے سین نے سب کو جذباتی کر دیا-

image


6: دعا کی زندگی کی سب س بڑی سچائی
دعا کے کردار کو ویسے تو ہر ہر سین میں لوگوں نے بہت سراہا ہے- مگر اس سین میں جب کہ اس کو اپنے باپ کے مرنے کے بعد اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے باپ کی اصل بیٹی نہ تھی بلکہ انہوں نے اس کو گود لیا تھا اور ساری عمر دعا کی ناراضگی کے خوف سے اس کو بتا نہیں پائے- اس پل دعا کا اپنے والد کی قبر پر پھول لے کر جانا اور ان کو یہ بتانا کہ اسے ان سے کتنی محبت ہے یہ سین دیکھنے والوں کی آنکھوں کو بھی نم کر گیا-

image


7: شہریار کا اپنے والد کو سرپرائز
شہریار کا اپنے والد کے ساتھ تعلق دیکھنے والوں کو ہیمشہ ہی متاثر کرتا ہے- مگر جس پل وہ اپنے والد کو مقابلے کے امتحان میں اپنی کامیابی اور اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر اپنی پوسٹنگ کے حوالے سے بتاتا ہے اور اس کے والد کا اس کو سلیوٹ کرنا دیکھنے والوں کی دھڑکنوں کو بھی تیز کر گیا-

image


8: سعد اور شاہ زین کی دوبارہ سے دوستی
سعد اور شاہ زین کی دوبارہ سے دوستی نے دیکھنے والوں کی ایک بڑی خواہش پوری کر دی کیوںکہ دیکھنے والے ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کب سے دل میں جگائے بیٹھے تھے- مگر ہر بار کچھ نہ کچھ غلط ہو جاتا تھا مگر اس بار ایسا کچھ نہ ہوا اور یہ دونوں دوست بن گئے-

image


9:سعد کی شادی کا میک اپ
سعد کی شادی کا میک اپ جس طرح ان دوستوں نے کیا اور اس کے چہرے پر جس طرح طبع آزمائی کی- اس نے ہر انسان کو اپنے دوستوں کی اہمیت یاد دلا دی اور اس منظر کو بھی بہت ہی توجہ اور شوق سے دیکھا گیا-

image


10: سعد اور دعا کی شادی
اس ڈرامے کے اصل ہیرو ہیروئین درحقیقت سعد اور دعا ہی ہیں اس لیے ان کی شادی خصوصی اہمیت کی حامل رہی اور فوجی یونیفارم میں ان دونوں کی خوبصورتیی اور اسمارٹنس دیکھنے والوں کو گرویدہ کر گئی-

image
YOU MAY ALSO LIKE: