میرے گھر والوں نے میرے شوبز میں آنے کے بعد گھر سے کیبل اتروا دی ۔۔۔ ان اداکاروں کے گھر والوں نے مخالفت کی انتہا کر دی

image


ہمارے ملک کے اندر ایک عام تاثر یہی ہے کہ شوبز کے شعبے میں شریف گھرانے کے لوگ نہیں جاتے ہیں- اگرچہ اس تاثر میں وقت کے ساتھ کافی کمی واقع ہوئی ہے اور کافی پڑھے لکھے گھرانوں سے بھی افراد اس شعبے میں آرہے ہیں- مگر اس کے باوجود کچھ گھرانوں میں اب بھی شوبز میں کام کرنے پر خاندان والوں کی جانب سے سخت ترین رد عمل کا اظہار کیا جاتا ہے- ایسے ہی کچھ اداکاروں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: سعود
اداکار سعود کا تعلق ایک سخت ترین مذہبی گھرانے سے تھا وہ مشہور نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کے بھتیجے ہیں- اس کے علاوہ سعود کا گھرانہ کراچی کا ایک بہت ہی قدامت پرست اردو بولنے والے گھرانوں میں شمار کیا جاتا ہے- مگر سعود نوے کی دہائی میں اداکاری کے لیے لاہور شفٹ ہو گئے- جہاں سعود کو بہت کامیابیاں ملیں مگر یہ بات ان کے گھرانے کے لیے کسی صدمے سے کم نہ تھی اس کے بعد انہوں نے جویریہ سے شادی بھی کر لی- مگر اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے خود بھی اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور ان کی بیگم نے بھی اداکاری چھوڑ دی- تاہم سعود اب ڈرامے پروڈیوس کر رہے ہیں مگر ان کے خاندان نے ان سے قطع تعلق جاری رکھا-

image


2:شامل خان
شامل خان کا تعلق ایک پٹھان گھرانے سے تھا جہاں شوبز میں کام کرنا انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ شامل نے اس حوالے سے اپنے خاندان کے بڑوں کو راضی کرنے کی بہت کوشش کی مگر وہ ناکام رہے یہاں تک کہ اس کے خاندان والوں نے اس کا بائیکاٹ کر دیا- ان کی پہلی فلم ادکارہ صائمہ کے ساتھ تھی مگر وہ ایک فلاپ ثابت ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ڈراموں میں کام شروع کر دیا تھا -

image


3: حسان نیازی
حسان نیازی نے اپنے گھر والوں کی مخالفت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر والوں کی مخالفت اتنی شدید تھی کہ ان کو یہ کہنا پڑا کہ اگر کسی کو میری اداکاری نہیں دیکھنی ہے تو اپنے گھروں سے کیبل اتروا لیں- اور اس کے جواب میں میرے گھر والوں نے گھر سے کیبل بھی اتروا دی مگر میں نے اداکاری نہیں چھوڑی- مگر ان کا یہ ماننا ہے کہ کم اور اچھی اداکاری کر کے بھی اپنی شناخت بنائی جا سکتی ہے-

image


4: سارہ عمیر
سارہ عمیر جن کو لوگ پاکستانی کرینہ کپور بھی کہتے ہیں شوبز میں جب آئیں تو ان کو ان کی والدہ کی جانب سے پوری حمایت حاصل تھی -مگر ان کو اداکاری کے شعبے میں اپنے ددھیال کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور بدقسمتی سے وہ شوبز میں بھی کوئی خاص جگہ نہیں بنا سکیں جس کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی-

image


5: صبا قمر
صبا قمر کا تعلق سید خاندان سے ہے ان کے بڑے ان کے شوبز میں جانے کے شدید مخالف تھے- ابتدا میں صبا قمر نے پروگرام ہم سب امید سے ہیں کی میزبانی سے اپنے کیرئير کا آغاز کیا- اب ان کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے- مگر ابھی بھی ان کے خاندان والے ان کے شوبز میں کام کرنے پر خوش نہیں ہیں-

image


6: شرمین علی
شرمین علی جو کہ ڈرامہ سنگ مرمر میں پہلی بار نظر آئيں اور ان کو بہت محبت سے نوازا گیا- مگر ان کے خاندان کے لوگ ان کے شوبز میں آنے کے سخت مخالف تھے- صرف شرمین کی بہن ان کے ساتھ تھیں شرمین کا یہ کہنا تھا کہ ان کو جب چانس ملا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں اس آفر سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور روایتوں کو بدلنا چاہیے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: