کم عمری، یتیمی اور رشتے داروں کی بدسلوکی دل پر ایسے زخم ہیں جو دکھائے نہیں جا سکتے ۔۔۔ ایسی ہستیاں جو خاندان کی سپورٹ کے لیے شوبز میں آنے پر مجبور ہوئیں

image
 

شوبز کی رنگا رنگی اور روشنیوں اور گلیمر کو دیکھ کر عام طور پر سب لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ اس شعبے میں کام کرنے والوں کی زندگی ہر قسم کے دکھ اور پریشانی سے آزاد ہوتی ہے- اور دولت اور شہرت ان کے گھروں کی باندی ہوتی ہے اور ان کی زندگیاں ایسی ہی خواب ناک ہوتی ہیں جیسی کہ ڈراموں میں نظر آرہی ہوتی ہیں- مگر حقیقت اس سے یکسر مختلف ہوتی ہے ان لوگوں نے بھی اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا ہوتا ہے- ایسی ہی کچھ ہستیوں کے بارے میں ہم آج آپ کو بتائيں گے-

1: سجل علی
سجل علی کے معصوم شکل دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگتا کہ اس ننھی سی لڑکی نے کامیابی کے اس سفر میں اتنی مشکلات کا بھی سامنا کیا ہوگا- ان کے والد نے کسی اور عورت کے لیے ان کی ماں کو چھوڑ دیا تھا اور ان کی کسی بھی قسم کی سپورٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا- والد کے اس رویے نے سجل علی کو وقت سے بہت پہلے سمجھدار کر دیا تھا- اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے- ان کو سب سے پہلے سلمان شیخ مانی نے اپنے ڈرامے میں چانس دیا اور شوبز میں ان کو متعارف کروایا- اس کے بعد ان کی صلاحیتوں اور محنت نے ان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد دی- اس کے بعد ان کی بہن صبور علی نے بھی ان کا ساتھ دیا اور انہوں نے اپنے خاندان کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا-

image


2: صبا قمر
صبا قمر کے والد کا انتقال ان کے بہت بچپن میں ہی اس وقت ہو گیا تھا جب کہ وہ صرف تین سال کی تھیں- اس کے بعد رشتے داروں کی بدسلوکی اور پابندیوں کے باوجود انہوں نے شوبز کے شعبے کا انتخاب کیا اور سب کی شدید ترین مخالفت کے باوجود شوبز میں کام کیا- اور اب اس وقت پاکستان کی سب سے زيادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی صف میں شامل ہیں-

image


3: نیلم منیر
نیلم منیر کے خاندان کا تعلق سرحد سے تھا ان کے والد کا انتقال ان کی کم عمری میں ہی ہو گیا تھا- کراچی جیسے بڑے شہر میں والد کے بغیر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ایک مشکل کام تھا- ان کی والدہ نے کپڑوں کی سلائی کر کے اپنے گھر کو سپورٹ کیا جس کا نیلم کو بہت احساس تھا- اس وجہ سے انہوں نے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور اداکاری شروع کر دی- نیلم کے مطابق ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ وہ تھا جب انہوں نے اپنی والدہ کو اپنے پیسوں سے عمرہ کروایا-

image
 


4: ایمن اور منال
ایمن اور منال کے حوالے سے بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ان بہنوں نے اپنے بچپن ہی سے سخت محنت کر کے اپنے خاندان کو سپورٹ کیا- ان کے والد ایک معمولی پولیس آفیسر تھے ان کی کامیابی میں اہم کردار حنا دل پزیر نے ادا کیا جن کی مدد سے ان دونوں بہنوں کو اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد اچھے پروجیکٹ ملے- جن میں کام کر کے انہوں نے نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ اپنے خاندان کو بھی سپورٹ کیا-

image


5: عروہ حسین
عروہ حسین کے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی اور ان کے والد ان کو چھوڑ کر چلے گئے تھے- کم عمری میں ہی عروہ کے کاندھوں پر گھر کی ذمہ داری پڑ گئی جس سے عہدہ برا ہونے کے لیے انہوں نے شدید محنت کی- شروع میں کئی پروگراموں میں وی جے کے طور پر کام کیا اس کے بعد بغیر کسی کی سپورٹ کے اپنی صلاحیتوں اور محنت سے نام کمایا اس کے ساتھ ساتھ اپنی چھوٹی بہن ماورا اور بھائی کی تعلیمی ضروریات کی بھی تکمیل کی- یہی وجہ ہے کہ اب شادی کے بعد بھی ان کی حیثیت ان کے خاندان میں ایک سربراہ ہی کی سی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: