پاکستانی شوبز ستارے جنہوں نے جیل میں بھی دن گزارے

image


شوبز کے کچھ ستارے جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں اور ان میں ہر فیلڈ کے لوگ موجود ہیں جن سے جڑتی ہے جب بھی کوئی خبر تو وہ بڑی بن ہی جاتی ہے-

معین خان
سینئر کرکٹر معین خان کو جیل بھجوانے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اپنی بیگم تھیں۔۔۔معین خان کی بیگم کا تعلق اسٹیج سے تھا اور وہ ایک سخت مزاج خاتون ہیں۔۔۔ایک دن معین خان نشے میں دھت گھر آئے اور پھر بیگم پر ہاتھ بھی اٹھایا۔۔۔لوگوں کے لئے شاید یہ معمولی بات ہو لیکن ان کی بیگم نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور معین خان کو حراست میں لے لیا گیا۔۔۔معاملات صحیح تو ہوگئے لیکن معین خان پر ہمیشہ کے لئے ایک دھبہ لگا گئے-

image


عتیقہ اوڈھو
پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام عتیقہ اوڈھو بھی جیل کی ہوا کھا چکی ہیں۔۔۔ائیر پورٹ پر ان کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں اور یوں انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔۔لیکن کیونکہ عتیقہ اوڈھو نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا ہوا ہے اس لئے انہوں نے اپنے تعلقات کی بنیاد پر ضمانت کروائی اور رہا ہوگئیں-

image


اسد ملک
ڈرامہ ’’دشت‘‘ کے یادگار اسد ملک یوں تو آج کل اسکرین سے غائب ہیں لیکن ایک دور تھا کہ انہیں ڈراموں کے لئے آئیڈیل مان جاتا تھا۔۔۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس بارعب شخصیت کے مالک شخص نے دو قتل کئے ہیں اور جیل بھی جاچکے ہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں جب تک وہ جیل میں رہے ان کی کافی لوگوں سے دوستی ہوئی ۔۔۔جن میں سے ایک سیاست میں بھی شامل ہیں-

image


بیگم نوازش علی
علی سلیم یعنی بیگم نوازش علی بظاہر ہنستے ہنستے شو کرتی ہیں لیکن انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی والدہ کی پٹائی کی اور ان پر ہاتھ اٹھایا۔۔۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علی سلیم اس وقت نشے میں دھت تھا لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس جرم کی کوئی معافی نہیں-

image


ایان علی
مشہور زمانہ ماڈل ایان علی جو کہ اپنے لازوال حسن کی وجہ سے ہر زبان زد عام ہیں چار ماہ اڈیالہ جیل کی ہوائیں کھا چکی ہیں۔۔۔پاکستانی سیاست میں ان کی گرفتاری سے طوفان آگیا۔۔۔ان کو پانچ لاکھ ڈالر بیگ میں رکھ کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا اور پھر پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔۔۔چار ماہ وہاں رہنے کے بعد ان کی ضمانت ہوئی لیکن ابھی تک وہ اس کیس سے جنگ لڑ رہی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: