|
آج کل پی ایس ایل کی آگ تو پھیلی ہوئی ہے ایسے میں ایک اور آگ بھی کافی زور
پکڑ رہی ہے اور وہ ہے وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کی آگ۔۔۔وسیم بادامی
اپنے شو کے آدھے حصے میں مہمان کے ساتھ ایک خاص کھیل کھیلتے ہیں جس کا نام
ہوتا ہے معصومانہ میچ۔۔۔اس میچ میں کچھ تنقیدی اور کڑے سوالات شامل ہوتے
ہیں۔۔۔اور پروگرام کے اس حصے کو باؤنسر کا نام دیا جاتا ہے۔۔۔ابھی تک انہوں
نے جو مہمان بلائے ان میں سے چند کو ان کے سوالات نے مشکل میں ڈال دیا اور
کچھ نے وسیم بادامی کو ہی باؤنسر کروا دیا-
کرکٹر محمد یوسف کا باؤنسر کا معصومانہ میچ
معصومانہ میچ کے ایک مہمان محمد یوسف بھی تھے جن سے وسیم بادامی نے اس سازش
کے بارے میں بھی پوچھا ، جو ابھی تک لوگوں کو کلئیر نہیں ہورہی تھی کہ آخر
۲۰۰۹ میں یونس خان کے خلاف ہونے والی سازش میں وہ کونسا شخص تھا جس نے آغاز
کیا۔۔۔اس سے پہلے بھی شاہد آفریدی اور سعید اجمل آئے لیکن انہوں نے نام
نہیں بتایا۔۔۔حالانکہ شاہد آفریدی نے تو اپنی کتاب میں اس سازش کا ذکر کیا
ہے۔۔۔لیکن اس بار جب یہ سوال محمد یوسف سے کیا تو انہوں نے بتا دیا۔۔۔اور
اس سازش کی پوری حقیقت من و عن بیان کردی۔۔۔انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق
وہ شخص تھا جس نے آغاز کیا اس کھیل کا۔۔۔اور پھر شعیب ملک کے مکرنے کے ڈر
سے قسم لی گئی قرآن کو بیچ میں لا کر کہ یہ بات باہر نہیں جائے۔۔۔لیکن بات
پھر بھی باہر نکل ہی گئی۔۔۔وسیم بادامی کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی یہ جان کر
کہ اب محمد یونس یا مصباح الحق آئے تو میں پھپھو والے سوالات کرکے ایک نئی
آگ لگاؤں گا-
|
|
چوہدری غلام حسین کا معصومانہ میچ
گزشتہ رات وسیم بادامی کے شو میں مشہور صحافی چوہدری غلام حسین کو بلایا
گیا لیکن عجیب بات یہ ہوئی کہ وسیم بادامی کا باؤنسر انہی کو لگ گیا جب
چوہدری غلام حسین نے کچھ جوابات کافی سخت دیئے۔۔۔آغاز میں ہی وسیم نے بڑے
معصومانہ انداز میں انہیں یہ کہا کہ آپ بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور کچھ
بھی بول دیتے ہیں اسکرین پر۔۔۔اس پر چوہدری غلام حسین نے جواب دیا کہ میرا
یہی انداز ہے۔۔۔پھر ایک ایک کر کے نام لینا شروع کئے وسیم بادامی نے مختلف
سیاستدانوں کے اور کہا کہ ان کے لئے ایک لفظ کہیں۔۔۔ایک لفظ کے لئے وسیم
بادامی نے حالیہ تنقیدی نعرہ بھی پوچھ لیا ’’میرا جسم، میری مرضی‘‘۔۔۔بس
پھر کیا تھا چوہدری حسین نے انہیں اتنی کھری کھری سنائیں کہ وسیم بادامی کی
ہوائیاں ہی اڑ گئیں۔۔۔مہمان نے کہا کہ بند کرو یہ سب ، میں اٹھ کر چلا جاتا
ہو۔۔۔یہ کس قسم کی بیہودہ بات چیت ہے اور پھر کہتے ہو کہ میں غصہ میں آجاتا
ہوں۔۔۔تم کیسے مسلمان ہو اور اتنے بڑے چینل پر بیٹھ کر کس قسم کی باتیں کر
رہے ہو۔۔۔ وسیم بادامی نے کافی سنبھل کر انہیں اس حالت سے باہر
نکالا۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان باتوں کے بعد خود وسیم بادامی کے ہوش اڑ
گئے۔۔۔
|
|
حامد میر کا معصومانہ میچ
معصومانہ میچ کے ایک مہمان حامد میر صاحب بھی تھے اور انہوں نے کافی کھل کر
بتایا کہ کرکٹ میچ تو وہ اور نواز شریف ساتھ ہی کھیلے ہیں۔۔۔حالیہ سینیٹر
فیلڈنگ کیا کرتے تھے اور حامد میر نے یہ بھی کہا کہ اگر میں سیاستدان نا
ہوتا تو آج کرکٹر ہوتا۔۔۔لیکن جب میرے والد کی وفات ہوئی تو بینظیر بھٹو
تعزیت کرنے آئیں اور مجھ سے پوچھا کہ تم کیا کرتے ہو۔۔۔میں نے جب کہا کہ
کرکٹ کھیلتا ہوں تو انہوں نے مجھے اپنے باپ کی روش پر چلنے کی ہدایت
دی۔۔۔یعنی صحافی بننے پر زور دیا۔۔۔تو اگر یہ کہا جائے کہ حامد میر کو
صحافت کی طرف لانے کی اصل ذمہ دار محترمہ شہید بینظیر بھٹو تھیں-
|
|
احسن خان کا معصومانہ میچ
اداکار احسن خان اس انڈسٹری میں کافی پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہیں اور
کوشش کرتے ہیں کہ ان کی بنائی ہوئی عزت اور تعلقات دونوں ہی خراب نا ہونے
پائیں۔۔۔لیکن بول ٹی وی پر اکثر وہ بھی پھپھو کی طرح دل کی باتیں نکلواتے
ہیں مہمانوں سے تو ان کے سامنے بھی وسیم بادامی نے پھپھو کے ہی انداز سے
سوالات کئے۔۔۔ایک سوال جس کا جواب وسیم بادامی کافی عرصے سے ڈھونڈ رہے ہیں
وہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہم ٹی وی ایوارڈز میں یاسر حسین نے یہ بولا تھا
کہ ’’ اگر ایسا چائلڈ مولیسٹر ہوگا تو میں بچہ بننے کو تیار ہوں‘‘ یہ اس
وقت کہا گیا جب احسن خان کو ایوارڈ مل رہا تھا۔۔۔یاسر حسین نے تو ہمارے شو
میں صاف انکار کردیا تھا کہ ایسا ہوا ہی نہیں۔۔۔لیکن احسن خان سوال سن کر
عجییب کشمکش میں پڑ گئے۔۔۔اور باتیں گھمانے کے بعد کہا کہ جو یاسر کہہ رہا
ہے وہی صحیح ہوگا۔۔۔
|
|
وسیم بادامی کے باؤنسر نے جہاں کئی سلیبریٹیز کو گھمایا، وہیں وسیم بادامی
پر بھی پھپھو بننے کا ٹھپہ لگا دیا ہے۔۔۔میچ ہے تو مزیدار، دیکھتے ہیں آج
کس کے لئے ہوگا میدان تیار
|