شادی سے قبل ہی قیمتی اسپورٹس کار تحفے میں دی، شوبز ستاروں کے مہنگے تحفوں کے راز جو کوئی نہیں جانتا

image


تحفے محبت کو بڑھانے کا سبب ہوتے ہیں اسی وجہ سے عام طور پر لوگ جن سے محبت کرتے ہیں انہیں اپنی محبت کے اظہار کے طور پر قیمتی تحائف سے بھی نوازتے ہیں ۔ شوبز سے جڑے لوگوں کی ہر بات ایک خبر کا درجہ رکھتی ہے ان کے تعلقات ہمیشہ افواہوں کی زد میں رہتے ہیں اور جو تحائف وہ اپنے چاہنے والوں کو دیتے یا ان سے لیتے ہیں وہ بھی اتنے قیمتی ہوتے ہیں کہ ان کو دینا ایک خبر ہی بن جاتا ہے- ایسے ہی کچھ تحائف کے راز آج ہم آپ کے سامنے کھولیں گے جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں-

1: اداکارہ ریما
اداکارہ ریما جو شادی کے بعد اپنے شوہر اور سسرال کے ساتھ امریکہ میں رہائش پزیر ہیں- اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں ان کے سسرال والوں اور شوہر نے شادی کے موقع پر بہت قیمتی تحائف سے نوازا- ان کی ساس نے شادی کے موقع پر انہیں ایک گھر تحفے میں دیا جبکہ ان کے شوہر نے ان کو شادی کی خوشی میں ایک بی ایم ڈبلیو سیون سیریز کار دی-

image


2: عاطف اسلم اور سارہ بھروانا
عاطف اسلم کی سارہ کے ساتھ شادی لو میرج کا نتیجہ ہے- عاطف سارہ کے عشق میں زمانہ طالب علمی ہی سے مبتلا تھے اور انہی دنوں میں انہوں نے اپنی محبت کے ثبوت کے طور پر شادی سے قبل ہی سارہ کو ایک اسپورٹس کار تحفے میں دی تھی-

image


3: افضل خان اور صاحبہ
افضل خان کے مطابق انہوں نے جب نشو جی سے صاحبہ کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے شرط رکھی کہ وہ مجھے صاحبہ کا رشتہ اس وقت دیں گی جب کہ میں صاحبہ کے لیے الگ گھر بناؤں گا- تو ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے بہت مشکلوں سے صاحبہ کے لیے گھر بنانا شروع کر دیا- یہاں تک کہ ان کے پاس پیسے کم پڑ گئے پھر انہوں نے ریما سے قرضہ مانگا جنہوں نے انہیں گھر بنانے کے لیے دو لاکھ دیے اور اس طرح انہوں نے شادی سے قبل گھر صاحبہ کو تحفے میں دیا تب ان کی شادی ممکن ہو سکی-

image


4: عائشہ خان اور میجر عقبہ
عائشہ خان کو شادی کے موقع پر میجر عقبہ اور ان کے سسرال والوں کی جانب سے تیس لاکھ کا بیش قیمت نیکلس تحفے کے طور پر دیا گیا جو ان لوگوں کی محبت کا ثبوت تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: