یہ اس نے صرف لوگوں کی توجہ پانے کے لئے کیا۔۔۔ ٹوئٹر کی جنگ میں جیت کس کی؟

image


عورت مارچ قریب آرہا ہے اور اس حوالے سے ہونے والی کئی باتوں میں سے ایک ماروی سرمد اور خلیل الرحمن کے درمیان لگی ہوئی آگ ہے۔۔۔یوں تو اس پر ہر کوئی بات کر رہا ہے۔۔۔کچھ خلیل الرحمن کے حق میں ہیں تو کچھ ماروی سرمد کے اور کچھ دونوں کے ہی حق میں نہیں۔۔۔لیکن شوبز انڈسٹری پر ایک پریشر ہے کہ وہ اس حوالے سے جو بھی لکھیں گے یا بولیں گے وہ ان کی زندگی اور ان کی رائے کے ساتھ ہمیشہ کے لئے جڑ جائے گا۔۔۔ایسا ہی کچھ ہوا ہماری سلیبریٹیز کے ساتھ جب انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اس جنگ میں اترنا چاہا۔۔۔

ماہر ہ خان
ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کافی کچھ لکھا جس میں خلیل الرحمن کی پست نظری اور بولنے کے انداز کو نشانہ بنایا لیکن لوگوں کی طرف سے انہیں اس پر کافی منفی کمینٹس کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اسی دن ایک اور پوسٹ لگائی جس میں ماروی سرمد کے دوسروں سے بات کرنے کے اسکرین شاٹس تھے جہاں وہ باقاعدہ گالیوں سے لوگوں کو مخاطب کر رہی تھیں۔۔۔ماہرہ خان نے لکھا ’’اگر یہ ٹوئٹس اصلی ہیں ، تو میں اس طرح باتیں کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہوں۔۔۔عزت دار ہونا کسی صنف سے تعلق نہیں رکھتا، لیکن ہم کب تک جیسے کو تیسا کرتے رہیں گے۔۔۔اس طرح تو کوئی نہیں جیتے گا۔۔۔ہم سب آخر میں ہار جائیں گے۔۔۔ ان کی اس ٹوئٹ کے جواب میں ماروی سرمد نے کچھ اور اسکرین شاٹس شئیر کئے اور اقرار کیا کہ یہ انہی کے اکاؤنٹ سے انہوں نے کئے تھے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ انہوں نے کافی عرصہ پہلے غصہ میں کئے تھے۔۔۔ساتھ ہی ان لوگوں نے بھی جوابات دیئے جنہیں ماروی سرمد نے سخت الفاظ کہے تھے۔۔۔ ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی اس نئی جنگ میں بھی اب کئی نئے لوگ شامل ہوچکے ہیں

image


میشا شفیع
میشا شفیع نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ’’اس نے یہ توجہ حاصل کرنے کے لئے کیا‘‘۔۔جس پر لوگوں نے کافی کچھ لکھا کہ جیسے آپ نے علی ظفر کے ساتھ جو بھی کیا وہ اٹینشن کے لئے کیا۔۔۔پھر انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر لگائی جس میں لکھا کہ میں مارچ کیوں کرتی ہوں۔۔۔وہ ہر اس بات کا جواب دے رہی ہیں ٹوئٹر پر جس میں کوئی انہیں کسی بھی نام سے پکار رہا ہے یا برا بھلا کہہ رہا ہے۔۔۔

image


نادیہ جمیل
نادیہ جمیل کا ٹوئٹر بھی ان کے جذبات کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔۔۔وہ مسلسل اس حوالے سے ٹوئٹ کرتی رہیں جس میں انہوں نے چھوٹی بچیوں کی جبراً شادیوں کے حوالے سے بھی پوسٹ کیں اور پھر ایک پوسٹ میں باقاعدہ لکھا کہ میری خواہش ہے کہ خلیل الرحمن قمر اتنی ہی شدت سے چائلڈ میرج، چائلڈ ابیوز اور چائلڈ مرڈر کے بارے میں بھی بات کریں جس طرح انہوں نے ماروی سرمد کے بارے میں کیں۔۔۔ انہوں نے ایسی کئی پوسٹ کیں جس میں خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے مردوں کی بہت ساری غلطیوں پر روشنی ڈالی۔۔۔اس بات پر نادیہ جمیل کو کافی مخالفتوں کا بھی سامنا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: